روسی فوج میں ہندوستانی یوتھ !
کچھ ہندوستانی نوجوان یہ سوچ کر مشکل میں پھنس گئے کہ روس جاکر وہ لاکھوں روپے کما سکیں گے ۔ان کا دعویٰ ہے کہ ایجنٹوں نے انہیں نوکری کے نام پر بلایا اور پھر ان کی بھرتی فوج میں کروا دی ۔حالیہ دنوں میں کرناٹک ،گجرات ،مہاراشٹر ،جموں وکشمیر اور تلنگانہ سے 16 لوگ روس گئے ہیں ۔حالیہ دنوں میں خبریں آئیں کہ روس یوکرین جنگ میں روسی فوجیوں کیساتھ ہندوستانی شہری بھی ہیں جو ان کے ساتھ جنگ کے میدان میں تعینات ہیں ۔روس میں پھنسے لوگوں کے مطابق ایجنٹوں نے ان سے کہا تھا کہ انہیں روس میں ہیلپر اور سیکورٹی سے جڑی نوکریاں دی جائیں گی ۔فوج میں نہیں اس نیٹورک میں دو ایجنٹ روس میں تھے اور دو بھارت میں ۔فیصل خان نامی ایک اور ایجنٹ دوبئی میں تھا جو ان چاروں ایجنٹوں کے کنوینر کے طور پر کام کررہے تھے ۔فیصل خان بابابلاک نام سے ایک یوٹیوب چلاتا ہے ۔وہ جو ویڈیو پوسٹ کررہے ہیں ان میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ روس میں ہیلپر کے طور پر کام کراچھی کمائی کی جاسکتی ہے ۔اس طرح وہ لڑکوں کو ان نوکریوں کی طرف راغب کرتے ہیں ۔نوکری کی تلاش رہے لڑکوں کیلئے ویڈیو میں فون نمبر دئیے گئے ہیں جہاں وہ ان سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ا ن ایجنٹ...