با با رام دیو بنام انا ہزارے
Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily 4 جون 2011 کو شائع انل نریندر بابا رام دیو اپنا جن آندولن 4 جون سے کرنے پر اڑیل ہیں۔ حالانکہ حکومت ہند نے ہمت نہیں ہاری ہے اور بابا کے سامنے سرنڈر کر کے پرنام کرلیا ہے لیکن بابا ہیں کہ مانتے ہی نہیں۔ ایک نہیں کئی وزیر بابا کو منانے میں لگے ہوئے ہیں لیکن بابا کی تیاریاں زور شور سے چل رہی ہیں جو آج پوری کر لی جائیں گی۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں ہونے جارہے بابا کے ستیہ گرہ کی تیاریوں کو سن کر میں حیران رہ گیا۔ بابا کے لئے اسپیشل ٹینٹ لگا ہے۔جس میں صوفہ، کولر، ایل سی ڈی، ڈی ٹی ایم کنکشن کی سہولت ہے۔ ستیہ گرہ کیلئے پنڈال ساؤنڈ اور اسٹیج کیلئے کاریگر ہری دوار اور رشی کیش سے بلائے گئے ہیں۔ بابا جس اسٹیج پر بیٹھیں گے اس پر ایک بار میں 250 لوگ بیٹھ سکیں گے۔ تحریک کے دوران دیش بھر میں قریب ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ لوگوں کے آنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ اس کے لئے خصوصی پنڈال بنایاگیا ہے۔ پنڈال میں قریب 800 پنکھے،100 کولر لگے ہوں گے۔ پورے پنڈال میں 750 لاؤ اسپیکر لگے ہوں گے۔ ایک طرف بابا کے حمایتیوں میں زبردست جوش ہے تو دوسری طرف انا ہزارے نے بھی اعلان...