دو ریاستوں کے درمیان ایسی سرپھٹول پہلی باردیکھنے کو ملی!
حکمرانوں کے درمیان ایسی سرپھٹول دیش نے پہلے شاید کبھی دیکھی ہو۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی حکومتوں کے درمیان ایسا گھمسان مچا ہوا ہے کہ ایک دوسرے کے وزرائے اعلی کے خلاف تھانے میں معاملے درج ہورہے ہیں۔ وزیر اعلی کی ساکھ امتحان کی شکل لے رہی ہے تو آندھرا و تلنگانہ اس کشیدگی کی چنگاریاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جو تقسیم کے دھکے سے پیدا ہوئی ہیں۔ ووٹ کے بدلے نوٹ معاملے میں آندھرا پولیس نے تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے خلاف اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو کا فون ٹیپ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں نائیڈو اور نامزد ممبر اسمبلی کے درمیان ووٹ کو لیکر مبینہ بات چیت کے آڈیو ٹیپ مقامی الیکٹرانک میڈیا میں ٹیلی کاسٹ ہوئے ہیں۔ وشاکھاپٹنم کی شری ڈاؤن پولیس تھانے میں سی ایم راؤ کے خلاف مقامی وکیل این ۔ وی ۔ وی پرساد کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی آندھرا پردیش میں اپنے ہم منصب چندرابابو نائیڈو کے خلاف جاسوسی کرا رہے ہیں۔ راؤ کے خلاف دفعہ464، 674، 471، 166، 167 و120B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس درمیان نائیڈو اور ...