اشاعتیں

اکتوبر 24, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پولیس کانسٹیبلوں کو دوڑا کر ماری گولیاں !

اسلا م آ باد کی طرف بڑھ رہی ٹی ایل پی حمایتیوں کی لاہور سے قریب 50کیلو میٹر دور علاقہ میں پولیس زبردستی خونی ٹکراو¿ ہو ا یہاں ٹی ایل پی ورکروں پر لاٹھی چارج ہو ا تو ورکروں نے آٹومیٹک پستولوں سے فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس والوں میں بھگدڑ مچ گئی اور کٹر پسندوں نے دوڑا دوڑاکر پولیس والوں پر گولیا ں چلائی اور درجنوں پولیس والے زمین پر زخمی ہوکر گر گئے تبھی پولیس نے مور چہ سنبھالا اور جوابی فائرنگ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ہیلی کاپٹر سے فور س بھیج دی گئی ۔ مانگیں پوری نہ ہونے پر مدید کے وگوجراںوالا میں جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری تھا اور اس کے بعد ٹی ایل پی کے دس ہزار ورکروں نے اسلام آبادکی طرف مارچ شروع کیا تھا ۔ یہ لوگ حضور اقدس کی خیا لی تصویر بنانے پر فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالنے کی مانگ کر رہے تھے۔ دہشت گر دی اور کڑر پسند طاقتوں کو یہ کہہ کر پڑوسی ملکوں کو شورش پیدا کر نے کی کوشش ہے۔بدھوار کو کٹر پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے ورکروں اور پولیس جھڑپوں میںچار پولیس افسروں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے اس واردات سے اندازہ لگتا ہے کہ یہ کتنا بڑا ہنگامہ رہا ہوگا۔ (انل نریندر)

ڈرگ اسمگلر 43کروڑ کا انعامی گرفتار!

کولمبیا میںسب سے زیادہ مطلوب افراد میں شمار اور دیش کے بڑے ڈرگ اسمگلر گروہ کے خطرناک سرگنہ ڈائروانٹونیو یوسوگاکو وہاں کی فوجی فورسیز نے گرفتار کیاہے ۔ اس کی جانکاری کولمبیا کے صدر ایوان نے دی ڈیوک ایوان دہشت گرد ی سرگرمیوں روکنے میں لگے ہوئے ہیں ۔معلومات دینے پر آٹھ لاکھ ڈالر اور امریکہ نے پچاس لاکھ ڈالر قریب 43کروڑ روپے انعام رکھا ہو اتھا۔ یو سوگا دنیا کا سب سے خطرناک اسمگلر قرار دیتے ہوئے اسے کئی پولیس حکام اور فوجیوں اور سیاستدانوں کے قتل کا ذمہ دار بتایا ہے اور کا موازنہ 1990میں پاو¿لواسکوبار کے زوال سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ مضافاتی پہاڑوں سے گرفتا ر کیا گیا اور اس کو پکڑ میں کی گئی کاروائی میںایک افسر کو بھی جان گنوانی پڑی ۔ امریکی وزارت خارجہ نے اسے ہتھیا ر بند اور بے حد خونی گروہ کا سرغنہ قرار دیا ہے ۔یہ شاہراہوں کو اور گنجان علاقوں اور گنجان پہاڑیوں پر کنٹرول کیلئے تشدد کر اور ڈرانے دھمکانے کے ہتھکنڈے استعمال کر تا تھا ۔ اس کوپکڑ نے کیلئے پانچ سو جوانوں اور 22ہیلی کاپٹروں کو لگا یا گیا تھا ۔ بتادیں یو سوگا پر کل ملاکر 43کروڑ روپے کا انعام تھا اس سے صا ف ہے یہ تو دنیا کا سب سے خطر...

ہر بار قومی سلامتی کی آڑ نہیں لے سکتے ،جانچ ہوگی !

اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کے ذریعے سے اپوزیشن لیڈروں ، صحافیوں اور سماجی رضاکاروں و دیگر جاسوسی معاملے میں سپریم کورٹ سے زبردست جھٹکا لگا ہے ۔ عدالت نے معاملے کی جانچ کیلئے ایک تین نفری ماہرین کمیٹی بنا دی ہے ۔ عدالت چیف جسٹس این وی رمنا کی سر براہی والی بنچ نے قومی سلامتی کی دہائی دیکر بچنے کی کوشش کر نے پر مر کزی سرکار کو سخت پھٹکار لگا ئی ہے مسئلے پر جانچ کا حق بھی چھین لیا ۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کی منصفا نہ جانچ سرکار کی اکسپرٹ کمیٹی نہیں کر سکتی کیوں کہ مرکز اور ریا ستی سر کاروں پر خود شہریوں کے حقوق کی خلا ف ورزی میں شامل ہونے کا الزام ہے ۔ اگر سرکار کو جانچ سونپی گئی تواس اصول کی خلا ف ورزی ہوگی اور انصاف صر ف کیا ہی نہیں جانا چاہئے بلکہ انصاف ہوتا دکھائی دینا چاہیے چیف جسٹس نے اپنا 46پیج کا فیصلہ سنایا اور اسپیشل کمیٹی کی صدارت سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج آ ر وی رویندرن کریں گے ۔ اس کے علاوہ تین نفری تکنیکی ماہر کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے جو جانچ کمیٹی کے کام میں ان کی مدد کریگی ۔ اس کمیٹی کے کام میں پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے سے جاسوسی کے الزامات کی جانچ ہوگی اور اپنے رپور...

سوڈان میں تختہ پلٹ پی ایم گرفتار!

سوڈان میں فوج نے تختہ پلٹ کر دیا ہے اور فوج کے سب سے بڑے چیف جنرل نے دیش میں ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی ہے اس سے پہلے دیش کے انترم وزیرا عظم اور سرکار کی کیبنٹ کے کم و بیش سبھی ممبرا ن کو گرفتار کرلیا گیا ملک کے وزارت اطلاعات کے فیس بک پیج کے مطابق سوڈا ن میں بڑے پیمانے پر انٹرنٹ اسپیڈ کم کر دی گئی ہے سیکورٹی فورسیز نے تمام شہروں کی ناکہ بندی کر دی ہے وزیراعظم کہاں ہیں یہ ابھی تک پتہ نہیں ہے دیش کا سرکاری ٹی وی چینل پر دیش بھکتی کے گیت ٹیلی کاسٹ کر رہا ہے ٹی وی پر اپنے خطاب میں سوڈانی فوج کے جنرل عبد الفتح برہان نے اعلان کیا ہے دیش کہ حکمراں مختیار کونسل کو توڑ دیا گیا ہے ساتھ ہی وزیر اعظم کی قیادت والی سرکار کو ختم کر دیا گیا ہے جمہوریت کی حمایتی سب سے بڑی پارٹی نے سوڈانی جنتا سے سڑکوں پر اتر کر فوج کا تختہ پلٹ کے خلاف احتجاج کرنے کو کہا ہے ۔ سوڈان میں بغاوت ایک بہت بڑا جھٹکا ہے برطانوی حکومت سے 1956میں آزادی ملنے کے بعد قریب 8مرتبہ تختہ پلٹ ہو چکا ہے دو سال پہلے لمبے وقت تک حکمراں رہے شعیب ال بشیر کو ہٹایا گیا تھا۔ (انل نریندر)

چین میں مسجدوں سے ہٹ رہی ہیں گنبد اور مناریں !

چین میں مغربی صوبے کے شنگجن شہر میں واقع بڑی مسجد کے گنبد اور منارے کو بھی ہٹا دیا گیا چین کی کمیونسٹ سرکار اسے اور زیادہ چینی شکل دینا چاہتی ہے سرکار کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ مسجد پر مشرقی وسطیٰ کا مبینہ اسلامی انداز نہ دکھائی دے اسے زیادہ چائنیز لگنا چاہئے چین نے اپنے دیش کی مساجد سے اسلامی کلچر کی علامتوں جیسے گنبد اور مناروں کو 1990کی دھائی میں ہٹانا شروع کر دیا تھا شروعات میں مسجدوں کے پاس بسی آبادی کو ہٹا گیا پھر کہا گیا تھا کہ وہ کلچر کو بدلنا شروع کیا گیا ہے صدر شی جنگپنگ کے دورے سے یہ کاروائی اور بڑھی ہے اسے تہذیبی اتحاد کا نام دیا گیا ہے اس کے تحت دیگر مذاہب کو ماننے والے اور معاشرے والے فرقوں سے جڑی علامتوں کو ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ۔ چین ایسی کاروائی کیوں کر رہا ہے چین کو اپنے مغربی خطے میں مسلمانوں خاص کر ایوگر مسلموں سے جب تک مذاہمت جھیلنی پڑ رہی ہے چین نے مذہبی پابندیوں کو اور سخت کر دیا ہے جس سے سرکار کو کوئی چیلینج نہ مل سکے ۔ پچھلے دو برسوں میں چین میں کئی مسلم مذہبی اداروںکو بند کر اماموں کو گرفتار کیا ہے تبت کے ساتھ لگے منگولیا علاقے کے مدرس...

لالو پرساد یادو بنام نتیش کمار!

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ آج کے سیاسی حالات میں ضمنی چناو¿ کی دونوں سیٹوں تارا پور کی بہت اہمیت ہے اور میں کمپین کرنے جاو¿ں گا اور میں نتیش این ڈی اے سرکار کے وسرجن کے لئے آیا ہوں ویسے تیجسوی نے بہار میں حریفوں کا بخار چھوڑ دیا ہے ہم جے ڈیو کو ہرائیں گے تو یقینی طور سے ان کے یہاں بگھدڑ مچے گی اور ہم لوگ سرکار بنائیں گے سو ا چار سال بعد پاٹلی عام ریلی کرنے گئے تھے ۔ لالو نے کہا کریشور استھان سیٹ کے لئے کانگریس نیتا اشوک رائے دہلی میں ان سے ملنے آئے تھے اور اپنے بیٹے کو آر جے ڈی کا ٹکٹ دلانے کی درخواست کر رہے تھے انہیں صاف کر دیا چونکہ وہاں رام کا کوئی اثر نہیں ہے تو گٹھ بندھن ہی توڑنے لگے لالو یادو کے ساتھ جانے کے امکان سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ایمس میں علاج کر ا رہا تھا تبھی سبھی پارٹیوں کے نیتاو¿ں نے طبیعت کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تھی لیکن نتیش کمار نے کبھی انہیں فون کرنے کی زحمت نہیں آٹھائی لالو یادو نے کانگریس آر جے ڈی اتحاد ختم ہونے پر کہا کہ دیش میں کانگریسی متبادل ہے لیکن بہار میں اس کے سب پھوٹ نیتا ہیں دہلی میں بھکت چرن داس کی کیا ویلو ہے انہیں جانتا ک...

دس ملکوں کے سفیروں کو دیش سے نکالا !

تر کی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکی سفیر سمیت دس ملکوں کے سفیروں کو ملک سے چلے جانے کا حکم دیا ہے 18اکتوبر کو بیان میں امریکہ کے ساتھ کینیڈا ،ڈنمارک ،نیو زی لینڈ وغیروہ ملکوں کے سفیروں نے انسانی حقوق رضاکار کوالا کو رہا کر نے اپیل کی تھی ۔کوالا ترکی میں انسانی حقوق گریپ کی مدد کرتے رہے ہیں وہ ملک کی بغاوت جیسے الزامات میں چار سال سے جیل میں ہیں کوالا کو 2013میں سر کار مخالف مظاہروں سے جڑے الزامات سے حالاںکہ بر ی کر دیا گیا تھا لیکن بعد میں فیصلے کو پلٹ کر انہیں 2016میں تختہ پلٹ کی کوششوں کے الزام میں پھنسا دیا گیا تھا اردگان نے سفیروں کے بارے بیان کو صحیح قرار دیتے ہوئے ایک ریلی کہا کہ میں نے اپنے وزیر خا رجہ کو ہدا یت دی تھی کہ آپ ان دس مطلوب افراد کو ڈکلیئر کئے گئے سفیروں کے معاملے کو فوراً نپٹا را کریں اصل میں کسی بھی مطلو ب شخص کو ڈکلئر کر نے کا مطلب یہی ہو تا ہے کہ وہ شخص میز بان دیش میں زیادہ میعاد تک نہین رہ سکتا وہیں یوروپ کی کونسل کا کہنا ہے کہ کوالا کو رہا نہیں کیا گیا تا نومبر کے آخرمیں ترکی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی معاملے میں کاروائی کی جائے گی ۔ (انل نریندر)

فیک بک کی شکل لے چکا فیس بک !

ویسے تو پوری دنیا میں فیس بک پر فرضی خبروں اور اشتعا ل انگیز میٹر کو نظر انداز کرنے کے الزام لگتے رہے ہیں ۔ لیکن بھار ت میں یہ پلیٹ فارم صاف طور پر فیس بک (فرضی میٹرکی کتاب ) کی شکل لے چکا ہے۔ یہ نتیجہ کسی اور کا نہیں بلکہ فیس بک کی ہی ایک اندرونی رپورٹ اور اس کی تجزیہ کا ہے یہ اسٹڈی فیس بک کے ملازمین اور تحقیق رسانو نے کی ہے ۔ نیوز اداروں کے ایک عالمی گروپ نے فیس بک پیپر س کے نام سے یہ ساری جانکاریاں سامنے لائی اس گروپ میں دی نیو یارک ٹائمز کی شامل ہے فیس بک کی سابق ڈائرکٹر مینیجر فرانسس ہوجن نے ان رپورٹوں اسٹڈیوں کے دستاویز اکٹھے کئے ہیں اور انکی بنیاد پر وہ مسلسل فیس بک کے طریقہ کار اور اندرونی خامیوں کو اجا گر کر رہی ہیں فیس بک پیپر س کے مطابق بھارت میں فرضی اکاو¿نٹ سے جھوٹی خبروں کے ذریعے چناو¿ کو متاثر کیا جا تا ہے پوری جانکاری فیس بک کو ہے وسا ئل کی کمی کے سبب وہ اس گڑبڑی کو روک نہیں سکے اس طرح کے میٹر کو روکنے کیلئے کمپنی نے جنتا بجٹ طے کیا ہے اس کا 87فیصد امریکہ میں خرچ ہوتا ہے ۔ فیس بک کی ترجمان اینڈی اسٹون بھی مانتی ہیں کہ بھارت میں اس طرح کی دقتیں ہیں لیکن وہ یہ دعویٰ کر ...

تنازعات میں گھر تے ثمیر وانکھڑے !

با لی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آر ین خان سے جڑے ڈرگس معاملے میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ اس کیس میں الزام تراشیوں اور بیان بازی کا سلسلہ کافی پہلے سے چل رہا ہے لیکن ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ایک گواہ کا یہ کہنا کہ اس سے کورے کاغذ پردستخط کرا لئے لیکن وہ موجودنہیں تھا این سی بی کے حکام کے طریقہ کار پر سوال ضرور کھڑا کر تا ہے۔ معاملے میں گواہ کرن گوساوی کے سیکورٹی گارڈ پر بھاکر سئیل نے ثمیر وانکھڑے پر رشوت مانگنے کے الزام لگائے ہیں اس نے آرین کو چھوڑنے کے عوض میں 25کروڑ روپے رشوت مانگے جانے کی بات سنی تھی ۔ حالا ںکہ سودے بازی 18کروڑ روپے میں طے ہو گئی تھی اس میں سے 8کروڑ روپے ثمیر وانکھڑے کو دئے جانے تھے ۔ اس نے پیر کو ممبئی کی ایک عدالت میں حلف نامہ دیکر کہا کہ مجھے جھوٹے الزامات کی بنیا د گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ میں جس کیس کی جانچ کر رہا ہوں ان میں کچھ لوگوں کی نیجی مفاد آڑے آرہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ایمانداری سے جانچ ہو اس لئے وہ لوگ میری مرحومہ ماں تک کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن عدالت نے وانکھڑے کی عرضی خارج کرتے ہوے کہا کہا کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے وہیں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک ...

برین ڈیڈ مریض میں سوئر کے گردے کا ٹرانسپلانٹ !

نیو یارک میں میگ ہیرن نے این وائی یو لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں نے اعضاءکے ٹرانسپلانٹ کی سمت میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔دراصل یہاں کے ڈاکٹروں نے ایک برین ڈیڈ مریض پر سوئر کے گردے کو ٹرانسپلانٹ کیا ہے ۔اس کے بعد مریض کے سبھی اعضاءٹھیک ٹھاک کام کررہے ہیں ۔اس مریض کی کڈنی نے کام کرنا بند کردیاتھا اور لائیو سپورٹ سسٹم ہٹانے سے پہلے ان کے گھر والوں سے اس تجربہ کرنے کی اجازت مانگی تھی ۔این وائیو انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر روبرٹ نے اس بیش قیمت کامیابی کے بعد کہا کہ سوئر کے اعضاءکو جزوی طور سے بدل کر اس کا استعمال ٹرانسپلانٹ کی سمت میں ایک مستقل ذریعہ بن سکتا ہے ۔اس کامیابی کے بعد انسان کے جسم میں اعضاءٹرانسپلانٹ کے لئے انسانی اعضاءکی سنگین کمی کو دور کیا جاسکے گا ۔انسانی جسم میں سوور کے گردے ٹھیک ٹھاک کام کررہے ہیں ۔ڈاکٹروں نے اس پوری کاروائی کو ایک ہوم آپریشن قرار دیا ہے یہ ریسرچ رپورٹ کسی میڈیکل جنرل میں شائع نہیں ہوئی ہے ۔ (انل نریندر)

پوتن کا بیان کیا بھارت کے لئے جھٹکا ہے ؟

روسی صدر ولادمیر پوتن نے کہا ہے کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے ہٹانا ممکن ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اقوام متحد ہ کی سطح پر یہ ہونا چاہے انہوں نے پچھلے دنوں انٹرنیشنل ایک تفتیشی مباحثہ میں ظاہر کئے ہیں کہ طالبان کے ہاتھ میں ہی پورے افغانستان کا کنٹرول ہے ۔ہمیں امید ہے کہ طالبان افغانستان میں خوشگوار ماحول قائم کرے گا اور طالبان کو لیکر ہمیں اتفاق رائے سے فیصلہ لینا چاہیے ۔ہم طالبان کو دہشت گردی کی لسٹ سے ہٹانے کے فیصلے پر غور کریں گے اور ہم بہت جلد اس کے قریب پہونچ رہے ہیں ۔پوتن نے کہا کہ روس اس معاملے میں بہت ہی سنبھل کر آگے بڑھ رہا ہے ۔جس کاروائی کے تحت آتنکوادیوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اسی طریقہ عمل سے اس کو ہٹایا جانا چاہیے ۔ہم طالبان کے نمائندوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور طالبان کے نمائندوں کو ماسکو بلایا اور سرکار ان کے ساتھ مسلسل رابطہ مین ہے ادھر روس میں افغانستان پر بات چیت کے لئے منعقدہ ماسکو فارمیٹ بھی تیار ہو گیا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ بھارت ماسکو فارمیٹ کی طرف سے جاری بیان سے بہت زیادہ خوش نہیں ہے ۔فارمیٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان ایک نئی حقی...

سی بی آئی کی ساکھ کا سوال!

سی بی آئی ڈائرکٹر سبودھ کمار جیسوال نے سپریم کورٹ میں جو حلف نامہ دائر کیا ہے ۔اس سے نہ صرف اس جانچ ایجنسی کے کام کاج کی موجودہ کارکردگی ظاہر ہوتی ہے بلکہ ان اڑچنوں کا بھی پتہ چلتا ہے جن کا اسے سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بتا دیں کہ ایک معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس این کے کول جسٹس این سن پریس کی بنچ نے تین ستمبر کو کہا تھا کہ سی بی آئی چیف ایجنسی کے کام کاج کی پوری تفصیل رکھیں تاکہ یہ اندازہ مل سکے کہ پچھلے دس برسوں کے دوران مقدمہ درج کرنے اور انہیں سلجھانے کے معاملے میں ایجنسی کتنی کامیاب رہی ہے ۔حلف نامہ میں سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجرموں کے خلاف فوجداری کے معاملوں میں 65 سے 70 فیصد کیس سزا ملی ہے ۔یہ شرح اگلے سال تک 75 فیصد ہو سکتی ہے ۔زیادہ پختگی سے کہا جائے تو 2011 سے 2014 تک سزا ریٹ 67 فیصدی سے 69 فیصدی تک پہونچ سکا ۔اس کے بعد 2015 میں اچانک یہ گر کر 65.1 فیصد ی پر اگیا جو آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے 2020 میں 69.8 فیصدی تک آگیا ۔سال 2015 میں آئی اچانک گراوٹ کی وجہ صاف نہیں ہو پائی لیکن زیادہ اہم ترین بات یہ ہے کہ سی بی آئی چیف سے اگلے سال 75 فیصدی تک پہوچانے کا ارادہ رکھتے ہیں اس نے کہ...

وکی کوشل کی فلم نے مچایا ہنگامہ!

وکی کوشل اس وقت اپنی فلم ’سردار ادھم سنگھ‘کی کامیابی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔اب وکی نے شوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں اور ناظرین کو اتنا پیا ر دینے کے لئے شکریہ ادا کیا ۔وکی کوشل کی فلم ’سردار ادھم ‘کو آئی ایم ڈی وی پر 9.2 ریٹنگ ملی ہے ۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کر اس بات کی جانکاری دی ہے کہ اس کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ 9.2 ۔آج سب نے تو ادھم مچا دیا ۔سردار ادھم سنگھ کو اتنا پیار دینے کے لئے آپ سب کا دل سے شکریہ !فلم جلیانوالا باغ قتل عام کا بدلا لینے کے لئے جرنل ڈائر (جو تب پنجاب کا لیفٹننٹ گورنر تھاحالانکہ گولیاں چلانے کاحکم ریزینالٹ ڈائر نے دیا تھا کو لندن جاکر مارنے والے سردھار ادھم کی زندگی پربنی فلم ایک ایسے انقلابی کی زندگی اور جد وجہد کو سامنے لاتی ہے جس کے بارے میں آج ہی دیش کے لوگوں کو کم معلوم ہے ۔حالانکہ ادھم سنگھ کے نام کو بھارت کی آزادی کی لڑائی سے واقف ہر ہندوستانی جانتا ہے ۔لیکن زندگی میں کن حالات سے گزرنا پڑا اس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں ۔فلم میں اس کا تھوڑا سا تعارف ہے لیکن پوری طرح سے تو نہیں کیوں کہ ڈھائی گھنٹے میں آپ کتنا دکھا سکتے...

کیپٹن کی پاکستانی دوست پر سیاسی واویلا!

پاکستانی صحافی اورپنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی گرل فرینڈ عروسہ عالم کے لمبے وقت تک بھارت میں رہنے کے مسئلے پر پنجاب کی سیاست میں پھر سے واویلا کھڑا ہوگیا ہے ۔عروسہ کے پاک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ کنکشن کی جانچ کے حکم دینے کے بعد پنجاب کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سکھوندر سنگھ رندھاوا خود ہی سوالوں کے گھیرے میں آگئے ہیں ۔جمعہ کے روز انہوں نے ٹوئیٹ کر جانچ کے احکامات کی جانکاری دی۔ لکھا ہے عروسہ عالم کے پاک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ مبینہ رشتوں کی جانچ کے احکامات پنجاب پولیس کو ڈی جی پی اقبال پریت سے کے احکامات دئیے ہیں ۔لوگوں نے ٹوئیٹر پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ۔اور سوال کرنے لگے کہ ساڑھے چار سال بعد اب کیوں یاد آئی اسکی ۔تھوڑی دیر بعد رندھاوا نے اپنے ٹوئیٹ کو ہٹا دیا ۔بتایا جارہا ہے کانگریس ہائی کمان نے رندھاوا کو دہلی طلب کر لیا ۔ادھر کیپٹن امریندر سنگھ نے جوابی وار کرتے ہوئے رندھاوا کو کٹھگرے میں کھڑا کر دیا ۔انہوں نے ٹوئیٹ کر پوچھا کہ رندھاوا کس پر انگلی اٹھا رہے ہیں ۔عروسہ 16 سال سے بھارت آرہی ہے اس دوران مرکز میں کانگریس کی اتحادی سرکار...

امبانی کی فائل پاس کرنے کیلئے 300 کروڑ روپے کا آفر!

جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں ۔اس مرتبہ انہوں نے بڑ ادعویٰ کیا ہے کہ وہ جب جموں کشمیرگورنر کے عہدے پر تھے تب امبانی اور آر ایس ایس سے وابسطہ ایک شخص کی فائل پاس کرنے کے عوض میں انہیں 300 کروڑ روپے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی ۔انہوں نے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پی ایم نے ان سے کہا تھا کہ وہ کرپشن سے کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور اس کے لئے انہیں بھرپور مدد بھی کی تھی ۔راجستھان کے علاقہ جھنجھنو میں ایک پروگرام کے دوران جمعہ کو گورنر ستپال ملک نے کہا کہ کشمیر جانے کے بعد میرے پاس دو فائلیں آئیں ایک امبانی کی فائل تھی اور دوسری آر ایس ایس سے جڑے ایک شخص کی تھی جو پچھلی محبوبہ مفتی اور بھاجپا اتحادی سرکار میں وزیر تھے وہ مودی کے بھی بے حد قریبی مانے جاتے تھے ۔ملک نے مزید بتایا مجھے سیکریٹریوں نے خبر دی کہ اس میں گھوٹالہ ہے ۔اور پھر میں نے باری باری سے دونوں معاہدوں کو منسوخ کر دیا ۔سیکریٹریوں نے بتایا تھا کہ دونوں فائلوں کے لئے انہیں 150-150 کروڑ روپے دئیے جائیں گے ۔تب میں نے ان سے کہا کہ میں 5 کرتہ پیجاموں کے ساتھ آیا ہوں اور ص...

بھگوڑے نیرو مودی کو لگا ایک اور جھٹکا!

واشنگٹن: بھگوڑے ہیرا کاروباری نیرو مودی اور اس کے دو ساتھیوں کو امریکہ کی ایک عدالت سے اس کو زبردست جھٹکا لگا ہے نیرو مودی و ساتھیوں نے نیو یارک کی بینک کرپسی کوٹ میں دھوکہ دھڑی کے الزامات کو منسوخ کرنے کی عرضی دائر کی تھی اسے جج سین ایم لین نے خارج کر دیا اور ایک عدالتی حکم پر ڈائمنڈ کرنسی رینک اور ایجوف کمپنیوں نے ٹرسٹی مقرر کئے ریچرڈ لینن نے نیرو مودی اور ساتھیوں پر دھوکہ دھڑی کے الزام لگائے ہیں ۔ پہلے ان تین کمپنیوں کی ملکیت نیرو مودی کے پاس تھی لیون نے نیرو مودی اور ان کے ساتھی میہر بھنسالی و اجے گاندھی سے 1.5کروڑ ڈالر کا معاوضہ مانگا تاکہ قرض دہندگان کے نقصان کی بھرپائی کی جا سکے لیون کے مطابق نیرو اور ساتھیوں نے چھ برس تک بڑی بین الاقوامی جعل سازی ، منی لانڈرنگ اور گبن کی پلاننگ کو بہت چالاکی سے انظام دیا جس سے بہت سے قرض دہندگان کو بھاری نقصان ہوا ۔ ہندوستانی نژاد وکیل روی بھترا نے عدالت کے ساٹھ صفحات کے حکم کو سمجھاتے ہوئے بتایا کہ نیرو نے پنجاب نیشنل بینک اور دیگر بینکوں سے دھوکے سے ایک ارب ڈالر کا قرض لینے کیلئے منسوبہ بند طریقے سے منافع کو زیادہ بکری کے لئے استعمال کر کمپنی...

انٹر نیٹ بینکنگ سے پیسہ نکالنے کا پلان !

سائبر سیل نے بینک سے وابستہ ایک بڑی جعل سازی کا انکشاف کیا ہے ۔ سائبر سیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک پرائیویٹ بینک کے تین اسٹاف سمیت بارہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اس میں ایک خاتون بھی شامل ہے ان سبھی پر الزام ہے کہ انہوں نے این آر آئی کے بند پڑے کھاتے میں سیندھ لگانے کی کوشش کی اور یہ ایک بار نہیں دوبار بلکہ 66مرتبہ کوشش کی گئی بینک ملازمین کو موٹی رقم دینے کا لالچ دیا گیا تھا ملزمان نے بینک ملازمین کو دس دس لاکھ روپئے دینے کا جھانسا دیا تھا ۔ دہلی پولس کی سائبر سیل کے ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام غازی آباد کے باشندے آر جیسوال ، جے پی شرما، گریٹر نوئیڈا کے اے کمار، ہاپوڑ کے اے تومر ، غازی آباد کے ایم یادو ، بلند شہر کے ایل سنگھ ،اور گرو گرام کے ایم تومر اور بریلی کی باشندہ اے سنگھ شام بتائے جاتے ہیں اے سنگھ اورا یک اور خاتون بینک کی ملازم ہے در اصل ایچ ڈی ایف سی بینک نے اس معاملے کی شکایت کی تھی کہ جس میں بتایا تھا کہ ان کے بینک میں ایک این آر آئی کا اکاو¿نٹ ہے اور کھاتے دار کی طرف سے لین دین بند ہے اور کھاتے میں موٹی رقم جمع ہے پچھلے کچھ دنوں سے کچھ لوگوں ن...

سب سے دلچسپ کرکٹ مقابلہ آج!

24اکتوبر بھارت اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ٹی 20ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے گا ایسے میں سب سے زیادہ تذکرہ اسی میچ کا ہے کیونکہ یو اے ای میں بھارت پاکستان دونوں ہی ملکوں کے عوام کی بڑی اکثریت ہے اس کے چلتے یہاں اس میچ کا مزہ سب سے الگ ہے عام مزدور سے لیکر اب ارب پتی تک لوگ اپنے اپنے دیش کی ٹیم سے جذباتی طور سے جڑے ہوئے ہیں اس میچ کے سبھی ٹور پیکیج ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں بڑی بات یہ ہے میچ کے لئے امریکہ اور کینیڈا تک کے لوگوں نے پیکیج خریدے ہیں دبئی کی مشہور ٹریول کمپنی داد بھائی کے سپروائزر ایل ایڈس بتاتے ہیں کہ ہم نے میچ کے ٹکٹ کے ساتھ ایک رات قیام والے پانچ سو پیکیج جاری کئے تھے یہ اقدم بک ہوئے ایک پیکیج کی قیمت 40,700سور روپئے یعنی 2ہزار درہم تھی دوسری طرف دبئی کے ریستوراں اور باتر بھی لوگوں کو لبھانے کے لئے نئے آفر لا رہے ہیں ان کے مینو یو میں کرکٹ چھا یا ہوا ہے مثلاًکھانوں کا سنچری پیک ہاف سنچری پیک فیکسڈ اوور مینو بنائے گئے ہیں ریستوراں نے بھی فوڈ ڈلویری کی تیاری کی ہے تاکہ لوگ گھر بیٹھے میچ اور لذیذ کھانوں کا مزا لے سکیں ۔ دوسری طرف بھارت پاک میچ ...