پاک ہمارے ہتھیاروں سے ہی ہمیں ماررہا ہے :امریکہ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے امریکہ کے دو سرکردہ ممبران پارلیمنٹ نے پاکستان پر دہشت گردی کو حمایت دینے کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ نے اسے ملنے والی فوجی مدد میں کٹوتی کے ساتھ اسے ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کی مانگ کی ہے۔ ان ممبران ڈاناشوہیٹا بائچر اور ٹریٹپی نے جمعہ کو امریکی سینٹ میں کہا کہ ہم (امریکہ) پاکستان کو ہتھیار مہیا کروا رہے ہیں اور وہ ہمارے ہتھیاروں سے امریکی شہریوں کا قتل کررہا ہے۔ ادھر مہاجروں کے ایک گرو پ نے ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی کانگریس سے اپیل کی ہے پاکستان کے ذریعے دہشت گردی کو حمایت دئے جانے کے پیش نظر اسے دی جانے والی فوجی مدد اور فروخت بند کی جائے۔ حال ہی میں تشکیل عالمی مہاجر کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ و امریکی کانگریس کو دئے گئے ایک میمورنڈم میں کہا ہے کہ پاکستانی فوجی ادارے کے قدم صاف طورسے ظاہرکرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے بھروسے مند ساتھی نہیں ہیں۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو دھوکہ دینا اور حقانی نیٹ ورک ،طالبان، کوئٹہ شورا و القاعدہ جیسی فوجی تنظیموں کو خوش کرنے...