ممتا نے فلاپ ریلی کر اپنی اور انا کی فضیحت کروائی!
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی مغربی بنگال سے باہر پیر پھیلانے اور اس کے ذریعے یا یوں کہیں انا ہزارے کے ذریعے مرکز کی سیاست کا کنگ میکر بننے کی پہلی ہی کوشش دھارا شاہی ہوگئی ہے۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں ہوئی ترنمول کی ریلی میں نہ تو بھیڑ اکھٹی ہوئی اور نہ ہی انا ہزارے آئے۔ عین موقعے پر وہ غچہ دے گئے۔ دہلی میں ہی تھے لیکن ریلی میں نہ آنا بہتر سمجھا۔ بے وجہ بتائی گئی بیماری جبکہ صبح کہا گیا تھا کہ وہ ریلی میں آئیں گے اور کئی دنوں سے یہ پروپگنڈہ بھی کیا جارہا تھا لیکن وہ نہ پہنچے اور نہ ہی بھیڑ آئی۔ آخر کار 10 بجے شروع ہونے والی ریلی ڈیڑھ بجے شروع ہوسکی۔ ممتا اپنے حمایتیوں کے ساتھ جب میدان میں آئیں تو مشکل سے مٹھی بھر لوگ موجود تھے۔ رام لیلا میدان میں 80فیصدی کرسیاں خالی تھیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انا نے ان کے سہارے قومی خواہشات کی تکمیل کرنے کیلئے ممتا کی سیاست کو بھانپ کر اور ریلی سے دوری بنا لی۔ حالانکہ فلاپ ریلی اور انا کی غیر موجودگی کے باوجود ممتا نے کہا کہ وہ قومی سطح پر ایک متبادل کھڑا کرنے کی کوششیں پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گی انہوں نے کہا کہ انا ہزارے خود اپنی ری...