واڈرا لینڈ ڈیل معاملے میں کھٹر نے کیا کھیمکا کو الزام سے بری
آخر کار ہریانہ کے سینئر آئی اے ایس افسر اشوک کھیمکا کو تھوڑی راحت ملی ہوگی۔ رابرٹ واڈرا۔ ڈی ایل ایف لینڈ ڈیل کو چناوی اسٹیج پر اٹھانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔ ہریانہ حکومت نے انہیں معاملے سے راحت دیتے ہوئے اشوک کھیمکا پر عائد چارج شیٹ واپس لے لی ہے۔ سابقہ کانگریس حکومت نے کھیمکا پر دائرۂ اختیار سے باہر جاکر کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کھیمکا نے رابرٹ واڈرا کی ملکیت والی ایک کمپنی اور ریئل اسٹیٹ کمپنی اور ڈی ایل ایف کے درمیان زمین سودے کو منسوخ کردیا تھا۔ کھیمکا کو جس معاملے میں حکومت نے چارج شیٹ دی تھی اس کا جواب کھیمکا نے 12 فروری2014ء کو دیا تھا۔ اس کا نپٹارہ ویسے بھی ایک سال کے اندر کرنا تھا۔ پچھلی کانگریس سرکار نے کھیمکا کو 4 دسمبر2013ء کو چارج شیٹ دی تھی۔ آئی ایس افسروں کی بنی تین نفری کمیٹی نے کھیمکا کے ذریعے اس سمجھوتے کے میوٹیشن کا جو منسوخ کیا تھا ،وہ غلط تھا اور کھیمکا نے اپنے دائرہ اختیار سے باہر جاکر یہ کام کیا۔ قابل ذکر ہے کہ آئی اے ایس افسر کھیمکا ڈائریکٹر جنرل کنسولیڈیشن اینڈ لینڈ ریکارڈ کے عہدے پر رہتے ...