شردپوار پر کیس:کیا اپوزیشن لیڈروں کو خاص ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے؟
انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ سے 25ہزار کروڑ روپئے کے مہاراشٹر اسٹیٹ کاپریٹو بینک گھوٹالہ میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے چیف شرد پوار اور ان کے بھتیجے سابق و نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار دیگر کے خلاف پیسہ جٹانے کا مجرمانہ مقدمہ درج کیا ہے ۔حکام نے یہ اطلاع دی ہے کہ یہ معاملی ممبئی پولس کی ایف آئی آر کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے ۔جس میں بینک کے سابق چیر مین ،مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور کاپریٹو بینک کے ستر سابق افسران کے نام ہےں ۔انہوںنے کہا کہ پولس کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی کی ایف آئی آر میں شرد پوار کا نام رجسٹر کیا گیا ہے ۔مانا جا رہا ہے کہ ملزمان کو ایجنسی کے ذریعہ جلد ان کے بیان درج کرنے کے لئے طلب کیا جائے گا ۔ای ڈی معاملے میں ملزمان میں دلیپ راﺅ دیش مکھ،ایشور لا ل جین ،جینتی پارٹیل ،شواجی راﺅ ،آنند راﺅ ،رویندر شگانے اور مدن لال پارٹیل شامل ہیں ۔ریاست کی مالیاتی جرائم برانچ کے ذریعہ درج شکایت کی بنیاد پر اس سال اگست میں ممبئی پولس نے ایک ایف آئی آر درج کی تھی ممبئی پولس کے ذریعہ درج ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے بھی پیسہ کمانے کے الزام میں جرائم کے الزامات ...