آکاش 47 دن میں کیسے سنجیدہ ہوگئے؟
بسپا چیف مایاوتی اپنے چوکانے والے فیصلوں کے لئے جانی جاتی ہیںسبھی حیران ہوئے تھے جب انہوں نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو لوک سبھا چناو¿ کے بیچ میں 7 مئی کو اپنے جانشین اور قومی کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔تب انہوں نے سنجیدہ ہونے تک عہدے سے ہٹانے کی بات کہی تھی ۔اب ٹھیک 47 دن بعد اتوار کو بسپا کی قومی میٹنگ میں آکاش کو پھر سے آشیرواد دے دیا ۔اور وہ پہلے کی طرح عہدوں پر بحال ہو گئے ۔سیاسی گلیاروں میں یہی سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر 47 دنوں میں ا ٓکاش آنند کیسے سنجیدہ ہو گئے ۔کیوں کہ ان کو ہٹاتھا اور پھر بحال کر دیا گیا ؟ایسا کرنے کے پیچھے سیاسی کہانی ہے یا کوئی مجبوری ۔لوک سبھا چناو¿ میں بسپا کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور وہ اپنے کیڈر بورڈ کوبھی نہیں بچا سکی ہیں ۔بسپا کے لئے یہ سب سے برا دور ہے ۔بہن جی نے آکاش آنند کو پھر سے کیوں بحال کیا ۔پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آکاش کی واپسی تو ہونی ہی تھی ۔لوک سبھا چناو¿ کے بعد اہم عہدیداران اور کوآرڈینیٹروں سے بہن جی نے جب فیڈ بیک لیا تو اس میں یہی بات سامنے آئی کہ آکاش کو چناو¿ کے بیچ ہٹانے سے کافی نقصان ہوا ہے کیوں کہ نوجوان ان کو پسند کرتے ہیں ۔...