لانچ کے پانچ گھنٹے بعد ہی دوا کی پبلسٹی پر روک
کورونا وبا سے دنیا متاثر ہے اس سے چھٹکارہ پانے کے لئے پوری دنیا ایسی دوا بنانے میں لگی ہے جس دوا سے اس بیماری سے نجات مل سکے۔ آئے دن نئے نئے دعوے آرہے ہیں ہماری دوا اس سے کارگر ثابت ہوگی۔ کچھ دوائیں تو مارکیٹ میں بھی آچکی ہے۔ باقی اب تجرباتی مرحلے پر ہے۔ اس درمیان یوگ گرو بابارام دیو نے کورونا کی دوا بنانے کا دعویٰ کیا اور بڑی دھوم دھام سے بابا اورآچاریہ بال کشن نے کورونا کی دوا ’کورونل‘نام کی ویکسین لانچ کرتے ہوئے بابا رام دیو نے کہا کہ اس سے صرف سات دن میں کورونا مریض سوفیصد ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ لیکن دوا لانچ ہونے کے 5.30گھنٹے بعد ہی مرکزی حکومت نے اس دوا کی پبلسٹی پر روک لگادی۔ سرکار کی دلیل تھی کہ دوا کی سائنٹفک جانچ نہیں ہوئی ہے۔ وزارت نے دوا میں استعمال جڑی بوٹیوں پر ریسرچ کی جگہوں،ہسپتالوں، پروٹوکول، سمپل کا نمونہ اور انسٹی ٹیوشنل ایتھیٹکس کمیٹی کلیریئنس اور کلینکل ٹرائل رجسٹریشن اور ٹرائل کے نتیجے مانگے ہیں۔ اتراکھنڈ کے محکمہ آیوروید نے کورونا کی دوا بنانے کے دعوے پر رام دیو کی کمپنی پتنجلی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ محکمہ نے پوچھا ہے کہ کورونا کے علاج کی آیورویدک دوابنانے کی اجازت کہا...