این ڈی اے کو 263سے 283،یوپی اے کو 115سے 135سیٹیں ملنے کا دعوی !
چناوٌ کا وقت ہے اپنی پارٹی کی ہوائی بنانے کےلئے ہرسیاسی پارٹی اپنا ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔ اپنی دعویداری مضبوط کرنے کےلئے کئی پارٹیوں کے نیتا طرح طرح کے فنڈے لگا رہے ہیں ان میں سروے کی بھی پیشگوئی شامل ہے اس کے لئے ناتو انہیں ورکروں کی ٹیم چاہئے او رنا ہیں انہیں کہیں جانا ہوگا۔ بس آفس میں بیٹھ کر من چاہی سروے رپورٹ تیار ہوجاتی ہے۔ بس نیتا جی کو اس فرضی سروے کو فروخت کرنے آنا چاہئے جس نے بیچ دیا اس کی بلے بلے۔ کچھ نیتا یہ کام کرنے میں ماہر ہے پارٹیاں اپنا من پسند سروے کرواتی ہے اور ووٹروں کو ان سروے کے ذریعہ متاثر کرنا بھی چاہتی ہے ایسا نہیں کہ سبھی سروے فرضی ہوتے ہیں۔ کچھ تنظیم ایسی ضرور ہیں جو اپنی طرح سے محنت کرکے اور کچھ سیمپل سروے کرتے ہیں لیکن ان کی کمی یہ رہتی ہے کہ یہ کچھ چنندہ پارلیمانی حلقوں میں گنے چنے ووٹر وں سے سوال پوچھتے ہیں۔ اس سے ان علاقوں کا اندازہ ضرور ہوجاتا ہے لیکن بھارت جیسے بڑے دیش میں ہوابنانے میں کبھی کبھی یہ ناکام ہوجا تے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ چناوی سروے اور فائنل نتیجوں سے میل نہیں کھاتے ان انتخابات کے بارے میں ایک چیز تو صاف لگتی ہے کہ 2019کے لو ک سبھ...