کیبنٹ ردو بدل میں مودی کے ایک تیر سے کئی نشانے!
چناوی میدان بھلے ہی نیا ہو بھاجپا کی کامیابی کا معاملہ پرانا ہی ہوگا یعنی نریندر مودی کا چہرہ اور امت شاہ کی مائیکرو مینجمنٹ۔ ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی کوشش ہے۔ اس جوڑی کا کیبنٹ ردوبدل سے مطلب صاف ہے نشانے پر ہے ریاستوں کے اسمبلی چناؤ۔ کیبنٹ ردوبدل کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مدی اترپردیش ، بہار، پنجاب میں اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے ہیں۔ انہوں نے صاف کردیا یوپی اسمبلی چناؤ میں بھلے ہی ابھی دو سال سے زائد کا وقت بچا ہے لیکن اس کے لئے ان کی حکمت عملی بن چکی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی پہلی ردو بدل میں جہاں یوپی کو اس کی سیاسی حیثیت کے حساب سے توجہ دی ہے وہیں ریاست کے سیاسی تجزیوں کا بھی خیال رکھا ہے۔ اب مودی کیبنٹ میں اترپردیش سے وزرا کی تعداد 13 تک جا پہنچی ہے۔ منوہر پریکر بطور کیبنٹ وزیر یوپی کے کوٹے سے لئے گئے ہیں۔وہ راجیہ سبھا کے ممبر بننے جارہے ہیں۔ گوتم بدھ نگر سے ڈاکٹر مہیش شرما (وزیر مملکت آزادانہ ذمہ داری) راجیہ سبھا کے ممبر اور پارٹی کے قومی نائب پردھان مختار عباس نقوی، آگرہ سے ایم پی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام شنکر کٹھیریا اور فتحپور سے ایم پی سادھوی نرنجن جوتی سبھ...