راہل گاندھی کی قابلیت ، قیادت و اہلیت پر اٹھے سوال
وزیراعظم منموہن سنگھ کو ناکارہ کہنے والے مغربی اخبار اب کانگریس کے نوجوان لیڈر راہل گاندھی کی قابلیت پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔ مشہور اخبار ’دی اکنامسٹ‘ نے کانگریس سکریٹری جنرل راہل گاندھی کی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کچھ سال پہلے انہوں نے بیان دیا تھا کہ جب بھی وہ نوجوانوں سے ملتے ہیں تو وہ ایک ہی سوال پوچھتے ہیں کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتے ہیں لیکن میگزین نے اپنے مضمون میں اس بات پر ہی سوال اٹھا دیا ہے کہ راہل کو خود معلوم نہیں وہ کیا بننا چاہتے ہیں، اور کیوں بننا چاہتے ہیں؟ مضمون میں راہل کی شخصیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں کنفیوز اور ایک غیر سنجیدہ شخص بتایا ہے۔ ’دی راہل پرابلم‘ ٹائٹل سے شائع اس مضمون میں سوال کیا گیا ہے کہ راہل گاندھی کا نظریہ آخر کیا ہے۔ مضمون میں سوال یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ راہل گاندھی کیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بات کوئی نیتا جانتانہیں۔یہاں تک کہ راہل خود بھی نہیں جانتے۔ ہر کوئی راہل گاندھی کو پرموڈ کرنے میں لگا ہے انہیں اپنی ماں اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کا جانشین مانا جاتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ 2014ء میں عام چناؤ کا پرچار شر...