کوئلہ الاٹمنٹ منسوخی میں کانگریس کی مشکلیں
کوئلہ بلاک الاٹمنٹ میں بھاری گھوٹالے بازی آہستہ آہستہ سامنے آتی جارہی ہے۔ خود حکومت ہند کے کوئلہ وزارت کے اندازے ہیں کہ ٹنڈر منگائے بغیر الاٹ شدہ60 کوئلہ کھدانوں کی الاٹیوں کو 1.97 لاکھ کروڑ کا فائدہ پہنچا ہے۔ کوئلہ وزارت نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب حکومت ان کوئلہ کھدان الاٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے پر غور کررہی ہے جہاں اب تک پیداوار شروع کرنے کے معاملے میں کافی کم کام ہوا ہے۔ سال1998 سے 2009 تک کے درمیان نجی اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو بغیر بولی کے 60 کوئلہ بلاک الاٹ کردئے گئے۔ ان بلاکوں میں سے 60 کا الاٹمنٹ1998 سے2004 کے درمیان بھاجپا این ڈی اے سرکارکے وقت ہوا تھا۔ بھاجپا کا کہنا تھا سی بی آئی کے ذریعے کئی مقاموں پر جاری چھاپہ ماری سے صاف ہوگیا ہے کوئلہ الاٹمنٹ میں دھاندلی ہوئی ہے جس کے لئے یوپی اے سرکار اور وزیر اعظم منموہن سنگھ براہ راست ذمہ دار ہیں۔ ادھر وزیر اعظم منموہن سنگھ نے صاف کہہ دیا ہے کہ کوئلہ الاٹمنٹ منسوخ نہیں ہوگا۔ بھاجپا۔ لیفٹ پارٹیاں مانگ کررہی ہیں کہ اتنا کچھ ظاہر ہونے پر بھی سرکار الاٹمنٹ کو کیوں نہیں منسوخ کررہی ہے؟ سی بی آئی نے کچھ جگہوں پر چھاپے مارے ہیں اس...