ونود رائے نے ٹی این سیشن کی یاد تازہ کردی!
کمپٹرولرآڈیٹر جنرل (کیگ) کے عہدے پر ساڑھے پانچ سال فائض رہنے کے بعد ونود رائے بدھ کے روز ریٹائر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ نئے کیگ ششی کانت شرما نے ذمہ دار سنبھال لی۔ شری ونود رائے کی میعاد کچھ کچھ پچھلی صدی کی آخری دہائی میں سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کی میعاد کی یاد دلاتی ہے۔انہوں نے چناؤ کمیشن کو طاقتور بنانے میں تاریخی کردار نبھایاتھا تو کرپشن کے خلاف سول سوسائٹی کے سرگرم ہونے کے اس دور میں ونود رائے نے کیگ کو ایک شفاف اور ذمہ دار ادارہ بنانے میں اپنی پوری طاقت جھونک دی اور ثابت کردیا کہ کیگ ایک سرکاری پچھل پنگو ادارہ نہیں ہے اور نہ ہی کیگ سرکاری خرچ کا آڈٹ کرنے والا ادارہ ہے۔ ادارہ ہی نہیں بلکہ سرکاری پیسے کے بیجا استعمال کے بارے میں دیش کو بتانے کا اختیار جو اسے آئین نے دیا ہے اس کو پورا کیا ہے تبھی تو کیگ کی اب تک کی تاریخ میں یہ پہلی بار تھا جب ٹو جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ کو لیکر کول بلاک الاٹمنٹ جیسے کئی معاملوں میں اس کی ابتدائی رپورٹوں نے نہ صرف سرکار کے کرپشن کی پول کھولی بلکہ کئی وزرا ء کو جانا بھی پڑا۔ دیش میں اس وقت جمہوریت کے آئین سازیہ ستون اور آئینی اداروں پر بیٹھے...