اشاعتیں

فروری 6, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بلوچ فوج نے 100پاکستانی فوجی مارے!

بلوچ مکتی سینا (بی ایل اے )کے جنگ بازوں نے پاکستان کے قبضے والے بلوچستان صوبے کے پنج پور ،نسوری علاقے پاکستانی فوج کے فرنٹیئر کور کے دو ٹھکانوں پر زبردست حملہ کرکے 100سے زیادہ پاکستانی فوجیوں کومار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس حملے میں پاک فوج کے فرنٹیئر کو ر کے انسپیکٹر جنرل میجر جنرل اریان بلال کی بھی موت ہو گئی ہے۔حالاںکہ پاکستانی فوج نے بلوچ مکتی سینا کے حملے کا ناکام ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 11فوجیوں کی موت ہو گئی جیسا کہ باغیوں کے 15سے زیا دہ جوانوں کومار گرایا وہیں بی ایل اے کے ترجمان زیاد بلوچ نے بیا ن میں دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے 100جوان مرے ہیں۔ پاک فوج نے حملے کے بارے میں میدیا میں خبریں دینے پر روک لگادی ہے اور علاقے میں انٹر نیٹ اور دیگر سوشل میڈیا پر پابندی لگی ہے ۔وہیں وزیر اعظم عمران خان نے باغیوں کے حملے ناکام کرنے کیلئے پاکستانی سیکورٹی فورس کی تعریف کی ہے کہا کہ پورا دیش پاکستانی فوج کےساتھ کھڑاہے ۔قبضے کے مخالفت کررہے بلوچ قبیلے کے علاقے پر پاک فوج نے قہر برپا کر رکھا ہے۔ پریشان حال اور بلوچیوں نے ہتھیا ر اٹھائے اور 2000بی ایل اے جوانوں نے اتنا بڑا حملہ ...

میں مغرور سدھو کے خلاف ہی چنا و ¿ لڑوںگا!

نو جوت سنگھ سدھو کے خلاف امرتسر سے دعویٰ کرنے والے شرومنی اکالی دل لیڈر وکرم مجیٹھیا نے آخر کار مجیٹھا سے چنا و¿ کی دعویداری واپس لے لی ہے ۔ حالاں کہ ان کی بیوی غنی مجیٹھیا شرومنی اکالی دل کی طرف سے چناو¿ میدان میں اتریں گی ۔اس موقع پر وکرم مجیٹھیا نے کہا کہ اب وہ مغرور کانگریس نیتا نو جوت سنگھ سدھو کے خلاف چنا و¿ لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مجیٹھیا سے چنا و¿ لڑا تھا تو اسی کو اپنا پریوار ماناتھا ۔انہوں نے نم آنکھوں سے کہا کہ وہ نو جوت سنگھ کا غرور توڑنے کیلئے انہیں پچھلے ہلکے (امرتسر )سے چنا و¿ میدان میں اتر نے کا فیصلہ لینا پڑا ۔سدھو کے ساتھ ہنستے ہوئے اپنی ایک پرانی تصوریر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سدھو لافٹر چیلنج شو میں ہنسنے کا پیسہ لیتاہے اور وہ اسے دل سے ہنسنا سکھائیں گے ۔انہوں نے مشرقی علاقے کے لوگوں کو مجیٹھا حلقے کے لوگوں کی طرح دل سے پیار کریں گے۔سدھو کو صرف لڑنا آتاہے اور لوگوں کے سامنے جھوٹ کا نمونہ پیش کر ناآتاہے ۔ ادھر پٹیا لہ میں سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے سدھو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مفاد کیلئے پنجاب کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ کرنے وال...

پکڑا گیا انڈیا کی موسٹ وانٹیڈ فہرست کا آتنکی !

کئی ملکوں میں جاری بھارت کی ایک بڑی سرچ آپریشن میں ہندوستانی ایجنسیوں نے ممبئی 1993کے سیرئل بلاسٹ میں شامل ہندوستان کے موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں میں سے ایک آتنکی ابو بکر کو پکڑ نے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح ہو ممبئی میں 12دھماکے ہوئے تھے جن میں 257لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 713لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اب گرفتار آتنکی ابو بکر کو یواے ای سے بھارت لایا جائے گا۔ہندوستانی ایجنسیوں کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے آتنکیوں کو پکڑ نے کیلئے ایک بڑی کاروائی شروع کی تھی ۔ابوبکر ہتھیاروں اور بارودی دھماکوں کی ٹریننگ کے علاوہ سیرئل بلاسٹ میں استعمال آر ڈی ایکس کو نصب کر نے میں شامل رہا ہے ۔ابو بکر یو اے ای اور پاکستان میں رہ رہا تھا حال ہی میں یو اے ای میں سرگرم ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کی خبر کے بعد پکڑا گیا۔ملی اطلاع کے مطابق اس سے پہلے وہ 2019میں بھی گرفتار ہوا تھا لیکن دستاویزوں میں کمی کے سبب یو اے ای کے حکا م کی حراست سے خود کو رہا کرانے میں کامیاب رہا ۔اعلیٰ ترین ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی ایجنسیاں ابو بکر کو بھار ت لانے کی کاروائی میں لگی ہیں۔جو لمبے عرصے سے دیش کی انتہائی مطلوب لوگوں کی فہرست میں ...

جب بی سی سی آئی کو لتامنگیشکر نے سنکٹ سے نکالا!

کپل دیو کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے جب لارڈس کی بالکنی پر ورلڈ کپ لیا تھا تب بی سی سی آئی کی اس وقت کی صدر اور اندرا گاندھی سرکار کے دبنگ وزیر سورگیہ این کے پی سالوے کے سامنے یہ سوال کھڑا تھا کہ اس شاندار اور تاریخی کا جشن منانے کے لئے پیسہ کہا ں سے آئے گا ؟ اس وقت ٹیم انڈیا دنیا کی بڑی طاقت نہیں تھی اور آج کرکٹروں کی طرح دھنور شاہ بھی اس وقت کے کھلاڑیو ں پر نہیں ہوا کرتی تھی ۔اور اپنی بی سی سی آئی کے پاس پانچ ارب ڈالر کا ٹی وی ٹیلی کاشٹ معاہدہ ہے لیکن تب کے کھلاڑیوں کو بمشکل بیس پاو¿نڈ یومیہ بھتہ ملتا تھا ۔این کے پی سالوے نے حل نکلالنے کے لئے راج سنگھ ڈونگر پور سے بات کی تھی ۔اور انہوں نے اپنے قریبی دوست اور کرکٹ کی دیوانی گلوکارہ لتا منگیشکر سے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم پر ایک کنسلٹ کرنے کی درخواست کی تھی ۔کھچا کھچ بھر ے اسٹیڈیم میں دو گھنٹے کا پروگرام کیا ۔بی سی سی آئی نے اس موسیقی پروگرام سے کافی پیسہ اکٹھا کیا ۔اور سبھی کھلاڑیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دیا گیا ۔سنیل والمن نے کہا کہ اس وقت یہ بڑی رقم ہوا کرتی تھی ورنہ ہمیں دورہ سے ملنے والا پیسہ اور یومیہ بھتا بچا کر پیسہ اکٹھا کرنا ہوت...

چناو ¿ میں ڈیرا سچا سودا!

بدفعلی اور قتل کے قصوروار ڈیرا سچا سودا کے چیف گرمیت رام رحیم سنگھ کو پیر کے روز21 دن کی پیرول پر جیل سے رہا کر دیاگیا ۔وہ 2017 سے ہریانہ کی سناریہ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔پنجاب میں 20 فروری کو ووٹ پڑنے ہیں ۔ایسے میں پولنگ سے 13 دن پہلے ہریانہ سرکار نے اسے رہا کر پنجاب کی مالوا بیلٹ میں نئے پینچ ڈال دئیے ہیں ۔پنجاب میں اقتدار کا راستہ مالوا بیلٹ سے ہو کر نکلتا ہے ۔یہاں ریاست کی کل 117 سیٹوں میں سے 69سیٹیں ہیں جن میں سے 47 سیٹوں پر ڈیرا سچا سودا کا سیدھا دبدبہ رہاہے ۔مالوا بیلٹ کی 25 سیٹیں تو ایسی ہیں جہاں 15 سے 20 ہزار ووٹر ڈیرے کے ماننے والے ہیں ۔کانگریس سرکار کے ذریعے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے دس دن پہلے ہی شری گوروگرنتھ صاحب کی بے ادبی کے معاملے میں ڈیر ا شردھالوو¿ں کو سازشی قرار دیتے ہوئے کورٹ میں چالان پیش کیا ہے اس لئے ڈیرا کے ماننے والے کانگریس سے ناراض ہیں ۔پنتھک سیاست کرنے والے شرومنی اکالی دل سے ڈیرا پہلے ہی دور ہو چکا ہے ۔مالوا بیلٹ میں عام آدمی پارٹی مضبوط بنیاد بنا چکی ہے ۔اور اسی بیلٹ کے دم پر وہ سرکار بنانے کی حکمت عملی پر کام کررہی ہے ۔اس لئے کانگریس اپنے سی ...

تاریخ کاسب سے بٹاہو ا ونٹر اولمپک !

تاریخ کا سب سے بٹا ہوا ونٹر اولمپک کا آغا ز بیجنگ شہر میں جمع کے روز شروع ہو گیا ۔ اسکیپر عارف خاں نے جمعہ کو ونٹر اولمپک کے افتتاحی تقریب کے دوران چھوٹے سے چار نفری ہندوستانی ٹیم کی رہنمائی کی تھی ۔کھیلوں میں بھی سیا ست کو شامل کرنا چین کو بھاری پڑ گیا ۔ چین کی شطرنجی چالوں سے ویسے ہی پوری دنیا پریشان ہے ،لیکن اس مرتبہ اس نے بھار ت کو اکسانے والی جو حرکت کی ہے اس نے بھارت کو بے حد ناراض کر دیا۔ چوںکہ بیجنگ ونٹر اولمپک کی مشعل ریلے میں مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں بری طرح مات کھا چکے چینی فوج کے ایک چینی کمانڈر فاباو¿ کو شامل کرنے پر بھار ت میں تلخ رد عمل ہوا ہے ۔نتیجے کے طور پر بھارت نے ونٹر اولمپک کھیل افتتاح اور اختتا می تقریبات کا سفارتی طور پر بائیکاٹ کیا ۔ اس اولمپک کو کئی اسباب سے دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ سب سے پہلے کورونا دور میں اس کا انعقاد ہو رہا ہے دوسرا دنیا کے کئی دیشوں نے انسانی حقوق کی خلاف وزری کو لیکر اس کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ بھار ت بھی ان دیشوں کی فہرست میں شامل ہے امریکہ نے سب سے پہلے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اس کے بع...

بھار ت میں اب وزیر اعظم نہیں راجہ ہے !

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے سنیچر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر کووڈ وباءکے دوران مظاہرین کسانوں کو ایک سال کیلئے سڑ کوں پر چھوڑنے کا الزا م لگایا اور کہا کہ بھار ت میں اب ایک راجہ ہے جسے لگتا ہے کہ اس کے فیصلے کیلئے جاتے وقت لوگوں کو چپ رہنا چاہئے ۔کچھا کی ایک ریلی میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی سرکار دینا چاہتی ہے جو کسانوں ،نوجوانوں اور غریبوں کے ساتھ ساجھےداری میں کام کرے ۔انہوں نے یہ کہا کہ اتراکھنڈی کسان سوابھیمان ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اگر کوئی وزیراعظم سبھی کیلئے کام نہیں کر تاہے تو یہ وزیر اعظم نہیں ہو سکتا ۔ اس حساب نریندر مودی وزیر اعظم نہیں ہیں۔ منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے سرکا ر کی مثا ل دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کسانوں کی قرض معافی کیلئے ان سے بات کی اور یہ دس دن کے اندر معاف کیا گیا۔یعنی ان سب کے 70ہزار کروڑ روپے کی قرض کی معافی ہوئی ۔ راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مفت تحفہ نہیں تھا ۔ ہماری سرکار نے ایسا اس لئے کیا کہ آ پ دیش کیلئے 24گھنٹے کام کرتے ہیں ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس کبھی کسانوں کیلئے اپنے دروازے بند نہ...

اسدالدین اویسی کی کار پر حملہ !

ہاپوڑ کے چھجارسی ٹول پلازہ پر آل انڈیا اتحاد المسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی کار پر گولیاں چلانے کے واقعے نے پارلیمنٹ سے سڑک تک کی سیاست کو گرما دیاہے پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو گرفتا ر کرکے ملزمان کے خلاف اویسی کے قریبی دوست یامین خاں نے ہا پوڑتھانے میں مقدمہ درج کر ایا تھا ۔اس معاملے کے بارے میں اویسی نے پارلیمنٹ میں بیا ن دیا تھا اس کے بعد سرکا ر نے ان کو زیڈ پلس سیکورٹی دینے کو کہا گیا تھا لیکن انہوں نے منع کر دیا لیکن اس سارے واقعے کی تفصیل اور پولیس ایکشن کے بارے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں باقاعدہ بیان دیا اور اویسی سے زیڈ سیکورٹی لینے کی اپیل تھی ۔ وہیں گرفتار ہوئے ایک ملزم سچن نے بتایاکہ وہ اویسی کے بیان بازی سے دکھی تھا جس کے چلتے اس نے 2017میں حملے کا پلان بنا یا ۔ملزن گو تم بدھ نگر کے بادل پور تھانہ کے دوئی چائی گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔دوسرا ملزم سریش نکڑ کے بیگ پور کا رہنے والا ہے ہاپوڑ پولیس نے سہارنپور پولیس کو اس ملزم کے بارے میں جانکاری بھیجی اور اس کی تلاش کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ۔یوپی کے اپر پولیس ڈائریکٹر جنرل (لاءا...

میری آواز ہی پہچان ہے!

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے یوں تو تقریباً آٹھ دہائیوں میں نغموں کو اپنی آواز سے سجایا ،حالاںکہ کچھ ایسے نغمے رہے جن سے ان کی بہت گہر ی وابسطگی بن گئی اور آواز کی کوئل نے کئی ان نغموں کا ذکر بھی کیا ۔ سورگیہ لتا جی نے ایک انٹر ویو میں کہا تھا کہ وہ اب بھی اس بات کو یا دکرتیں ہیں کہ کس طرح سر کردہ نغمہ نگار گلزار کے لفظ میری آواز کی پہچان ہے ۔ موسیقی کی دنیا میں ا ن کے سفر کو دکھاتے ہیں اور ان کے سامعین ان کی آواز سے ہی ان کی پہچان کو جوڑتے ہیں ۔ یہ الفاظ سال 1977میں آئی فلم کنا رہ کا نغمہ ”نام گم جائےگا“کے ہیں لتا جی نے کہا تھا کہ دیش میں ہر شخص جانتا ہے کہ گلزار صاحب خوبصور ت نغمے لکھتے ہیں تو بہت خوبصورت بولتے بھی ہیں ۔ جب میں یہ گیت گارہی تھی ،وہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میری آواز ہی پہچان ہے اور یہ ہیں پہچانیں اور اس کے بعد میں بھی یہ کہنا شروع کیا کہ میری آواز ہی میری پہچا ن ہے ۔ اب جو بھی اس گیت کو گاتا ہے یا میرے بارے میں لکھتا ہے تو وہ ان سطور کو ضرور دوہرا تا ہے ۔ کچھ ٹیلنٹ بنتے ہیں اور کچھ پیدا ہو جاتے ہیں ۔ وہ جیسے موسیقی کے لئے ہی پیدا ہوئی تھیں اور جیتے جی دنیا بھر کی ...

دو سابق مکھیہ منتری آمنے سامنے !

نینی تال کے لال کنواں سیٹ پر دلچسپ چناو¿ ہونے والا ہے۔یہاں دو سابق وزیر اعلیٰ آمنے سامنے ہوں گے سابق وزرائے اعلیٰ وجے بہوگنا اور ہریش راوت ۔سنیچر کو بھاجپا نیتا و سابق وزیر اعلیٰ وجے بہوگنا نے تلخ نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ ہریش راوت کیلئے لال کنواں سیاسی موت کا کنواں ثابت ہوگا ۔ وہیں ہریش راوت نے جواب میں کہا کہ لال کنواں سے نکلے امرت سے پورے دیش کا بھلا ہوگا ۔ان کا کہنا تھاکہ باہر اور پیراشوٹ کہنے والے بھاجپائی ذہنی طور پر بیمار ہیں ۔یہاں بھاجپا کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ وجے بہوگنا نے ہریش راوت کیلئے سیا سی موت کا کنواں ثابت ہونے کی بات کہی ۔ اتراکھنڈ میں دل بدلی کا سلسلہ جاری ہے چنا و¿ سے ایک سال پہلے پارٹی بدلنے والوں کے چنا و¿ لڑنے پر پابندی لگانے کا سسٹم پر غور کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ہرک سنگھ کا ہریش سے معافی مانگ کر کانگریس میں جانے کا فیصلہ غلط ہوگا وہیں وجے بہو گنا کے تلخ بیا ن پر ہریش راوت نے نرم لہجے میں رد عمل ظاہر کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لال کنواں سیا سی موت کا کنواں نہیں بلکہ امر ت کا کنڈ ہے ۔ اس امرت کنڈ سے مستقبل میں لال کنواں کے لوگوں...

امریکہ نے ایسے کیا آئی ایس سرغنہ کو ڈھیر !

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انتہاں پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے نیتا ابو ابراہیم القریشی کی ایک امریکی کاروائی میں موت ہوگئی ہے امریکی صدر جو بائیڈن نے خود جمعرات کی رات ہوئی کاروائی کاجانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا کیلئے ایک بڑے آتنکی خطرے کو دور کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں القریشی کے علا وہ اس تنظیم کے ڈپٹی لیڈر اور کئی دیگر لوگوں کی موت کی بھی خبر ہے وہیں کاروائی میں شامل سبھی امریکی سیکورٹی جوان صحیح سلامت لوٹ آئے ہیں ۔امریکی حکام نے آئی ایس کے ڈپٹی لیڈر کا نام نہیں بتا یا لیکن مہینوں تک چلی پلاننگ کی تفصیل دی ہے جس کے بعد آخر شا م کے ادلت صوبے میں گھس کر یہ کاروائی کی گئی ۔ اس آپریشن کا ٹارگیٹ اسلامک اسٹیٹ کا نیتا ابو ابراہیم الحطمی القریشی ۔خطرناک تباہی مچانے والے کے نام سے جا نا جاتا تھا ۔سال 2019میں ابو بکر البغدادی کی موت کے بعد القریشی کو اسلامک اسٹیٹ کا لیڈر بنا یا گیا تھا۔ اس کی موت کے بعد ہی یہ اعلان ہو گیا تھا کہ آئی ایس گروپ القریشی کی لیڈر شپ میں کام کرئے گا ۔سال 1976میں پیدا ہوئے القریشی پر ایک کروڑ ڈالر کا امریکہ نے انعان رکھا ہوا تھا۔ شام کے ادلب میں اس کا ٹھکانا پتہ چلا ...