سائیں بابا کے جنم استھان کو لے کر اب کھڑاہوا تنازعہ
مہاراشٹر سرکار کے ذریعہ پاتھری کو تیرتھ استھل کی شکل میں ڈیولپ کرنے کے فیصلے پر جمعہ کو کہرام مچ گیا شرڑی کے سائیں بابا کے نام پر ایک بار پھر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اس بار یہ تنازعہ ان کے جنم استھان پاتھری کو لے کر ہے ۔اس کو سائیں بابا کا جنم استھان بتا کر مہاراشٹر کے ادھو ٹھاکرے کی سرکار نے اس کے وکاس کا اعلان کیا ہے ۔اس سے ناراض ان کی کرم استھلی شرڑی کے باشندوں نے دو دن شہر بند رکھا تھا حالانکہ شر سائیں بابا سنستھان نیاس کے پی آر او مہید یادو نے بتایا کہ کہ مندر بند نہیں ہوگا بھاجپا ایم پی سنجے وروے پارٹیل نے پوچھا کہ پاتھری کو سائیں بابا کا جنم استھان بتانے کے اشو نئی سرکار کے آنے کے بعد کیوں کھڑے ہوئے ہیں ؟پارٹیل نے یہ بھی کہا کہ شرڑی کے لوگ اس مسئلے پر قانونی لڑائی لڑ سکتے ہیں ۔وہیں دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ اشو ک چوہان نے کہا کہ جنم استھل پر تنازعہ کے سبب پاتھری میں شردھالوﺅں کو دی جانے والی سہولیات کی مخالفت نہیں ہونی چاہیے ۔سائیں بابا کی پیدائشی سرزمین کو لے کر تنازعہ اُس وقت کھڑا ہوا جب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پرمنی ضلع کے پاتھری گاﺅں کے وکاس کے لئے 100کروڑ روپئ...