تین سال میں 20ہزار چھوٹے اور منجھولے کارخانے بند !
حکومت نے لوگ سبھا میںپچھلے جمعرات کو بتایا تھا کہ ماہ جولائی 2020سے مارچ 2023تک قریب تین برسوںمیں دیش میں 19687چھوٹی اور منجھولی اور درمیانی قسم کے کارخانے یا صنعتیں بند ہوئیں ہےں یا انہوںنے اپنا پروڈکشن بند کر دیا ۔ لوک سبھا میں ایک ممبرا کلیوگ بنرجی کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت چھوٹی صنعتیں بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے یہ جانکاری دی تھی۔ ممبرموصوف نے پوچھا تھا کہ کیا مالی سال2022-23کے دوران 10655ایم ایس ایم ای بند ہوئے ہیں جو پچھلے چاربرسوںمیں سب سے زیادہ ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ انڈسٹریل رجسٹریشن پورٹل کے یہ اعداد و شمار ہیں ۔ انے کے مطابق جولائی2020سے مارچ 2021تک 175ایم ایس ایم ای بند ہوئے یا انہوںنے کام بند کر دیا ۔ وہیں اپریل 2021سے مارچ2022تک 63322ایم ایس ایم ای بند ہوئے تھے ۔ ایسے ہی یکم اپریل 2022سے مارچ 2023تک 13290ایم ایس ایم ای بند ہوئے یا انہوںنے پروڈکشن بند کر دی ۔ اس طرح سے جولائی 2020سے مارچ 2023تک قریب تین برسومیں 19687چھوٹی ،بڑی درمیانی فیکٹریاں بند ہوئیں یا کام بند ہوگیا ۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ این ایس ایم ای کی وزارت دیش ایم ایس ایم ای کو ہر ممد ٹکنالوجی مد...