بہار چناو: دوسرا راونڈ تیجسوی کے نام !
جیسے جیسے بہار چناو¿ کی پولنگ کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے چناو¿ کمپین میں تیزی آرہی ہے ۔جیسے میں نے کچھ دن پہلے جیسے لکھا تھا کہ پولنگ آنے تک بہار چناو¿ میں ہمیں کئی راو¿نڈ کے دنگل نظر آئیں گے یہ چناو¿ انتہائی اہم ترین ثابت ہوں گے اس کے نتیجے کے دور رس نتائج ہوں گے ۔نہ صرف ان کا اثر ریاستوں کے آنے والے اسمبلی چناو¿ جو جلد ہونے والے ہیں ان پر پڑے گا بلکہ مرکز کے اقتدار پر بھی سیدھا اثر پڑسکتا ہے ۔بہار چناو¿ میں پہلا راو¿نڈ پرشانت کشور نے جیتا جب انہوںنے سب سے پہلے اپنی پارٹی جن سوراج پارٹی کے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا ۔اب دوسرا راو¿نڈ انڈیا اتحاد یعنی مہا گٹھ بندھن کے نام گیا ہے کیوں کہ انہوں نے اپنے وزیراعلیٰ کا چہرہ سامنے لا دیا ہے ۔کانگریس نیتااشوک گہلوت نے اپنے مہا گٹھ بندھن کی طرف سے تیجسوی یادو کو بہار میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے طور پر پیش کیا ہے ساتھ ہی مہا گٹھ بندھن نے اعلان کیا ہے کہ بہار میں ان کی سرکار بننے پر ایک سے زیادہ نائب وزیراعلیٰ بنائے جاسکتے ہیں ان میں ایک ڈپٹی سی ایم ہوگا ۔وکاس شیل پارٹی کے چیف مکیش ساہنی ہوں گے ۔اشوک گہلوت نے کہا کہ تیجسوی ایک نوجوان ...