ہنی پریت کا قبولنامہ
ڈیرہ چیف رام رحیم کو سادھوی جنسی استحصال معاملہ میں قصوروار قرار دئے جانے کے بعد پنچکولہ میں تشدد بھڑکانے اور ملکی بغاوت کے الزام میں ہنی پریت سمیت 5 لوگوں کے خلاف ایس آئی ٹی نے منگل کے روز سی بی آئی عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے 1200 صفحات میں ہنی پریت کے گناہوں کی کہانی لکھی ہے۔ کیمرے کے سامنے گھڑیالی آنسو بہانے والی ہنی پریت کا سب سے بڑا سچ بھی سامنے آگیا۔ ملک دشمن ہنی پریت کا ارادہ گورمیت رام رحیم کے ساتھ بیرون ملک جا کر بسنا بھی تھا۔ وہ بیرون ملک میں رہ کر بھارت کو دنیا کے نقشہ سے مٹانے کا خواب دیکھ رہے تھے۔ یہ خلاصہ خود اس نے اپنے قبولنامہ میں کیا ہے۔ ہنی پریت کا یہ قبولنامہ پولیس نے 15 دیگر ملزمان کے خلاف دائر کردہ چارج شیٹ کے ساتھ کورٹ میں پیش کیا ہے۔ اس کے مطابق ہنی پریت نے پنچکولہ تشدد گورمیت رام رحیم کو فرار کرانے کی سازش رچنے کا بھی جرم قبول کرلیا ہے۔ ہنی پریت نے کہا کہ اس نے تشدد ،آگزنی، توڑ پھوڑ اور خون خرابہ اس لئے کروایا تھا تاکہ پولیس کی توجہ بابا سے ہٹ جائے اور وہ اپنے پلان کے مطابق بابا کو لیکر نیپال چلی جائے اوروہاں سے بیرون ملک ...