اور پھر پڑی پھوٹ ٹیم انا میں

Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 26 March 2012 انل نریندر ٹیم انا میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ ٹیم انا کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں ایتوار کے روز جم کر ہنگامہ ہوا۔ نوئیڈا کے سیکٹر 43 میں ٹیم کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اس کا ایجنڈا تھا تحریک کی حکمت عملی تیار کرنا۔ اس میں بابا رام دیو کے ساتھ سانجھہ تحریک پر بھی غور خوص ہونا تھا۔ ٹیم انا کی کور کمیٹی کی اس اہم میٹنگ میں اروند کیجریوال ، پرشانت بھوشن، کرن بیدی ایک واحد مسلم چہرہ مولانا شمعون قاسمی، گوپال رائے، منیش سسودیا، کمار وشواس موجود تھے۔ رام دیو کے ساتھ تحریک کے سوال پر کرن بیدی نے کہا کہ جب برے پھنسے لوگ ساتھ آسکتے ہیں تو اچھے لوگ کیوں نہیں؟ اس پر قاسمی نے کہا اہمیت کم ہونے کے اندیشے سے کیجریوال کو ان پر اعتراض ہے۔ بحث بیچ میں جاری تھی کہ کور کمیٹی کے ممبر گوپال رائے کی نظر شمعون قاسمی پر گئی، وہ موبائل پرباتیں کررہے تھے، رائے نے قاسمی سے موبائل مانگا۔ الگ کمرے میں جاکر چیک کرنے پر میٹنگ کی ریکارڈنگ ملی۔ پرشانت بھوشن نے قاسمی سے پوچھا کہ آخر آپ نے ریکارڈنگ کیوں کی؟ اس پر قاسمی چپ رہے۔ بھوشن نے ا...