اقتدارمیں آئے تو پہلے یہ تین کام کریںگے!
اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دہلی پڑاو¿ میں راہل گاندھی اعتماد سے لبریز نظر آئے ۔ لاکھوں لوگوں سے سیدھی بات چیت کرنے کے بعد ان میں ایک نئی چمک نظر آئی۔ سنیچر کو راہل گاندھی نے دیش میں بی جے پی کے خلاف بڑے پیمانے پر ایک کاو¿نٹر کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے مضبوط طریقے سے متبادل نظریہ سامنے رکھا تو اگلے لوک سبھا چناو¿میں کامیابی بہت مشکل ہو جائے گی ۔ راہل گاندھی سے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں ان سے پوچھا گیاکہ اگر وہ پی ایم بنے تو وہ کونسے پہلے تین کام کریںگے ؟راہل نے بتایا کہ ہم یہ کام کریںگے سب سے پہلے تعلیم کا سسٹم بدلنا چاہوںگاہمارا تعلیمی نظام ٹھیک نہیں ہے ۔ 99.9فیصد بچے کہتے ہیں کہ ڈاکٹر ،وکیل ،انجینئر ،پائلٹ یا آئی پی ایس بننا چاہتے ہیں ۔سسٹم بتارہا ہے کہ اس پانچ کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔دوسرا ہم بنا اسکل کا سمان پائے نوجوانوں کو روز گار نہیں دے سکتے ابھی جن کے پاس ہنر ہے ہم ان کی مدد نہیں کرتے بلکہ ہم ان کے ہنر کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ تیسرا ہمیں دیش میں بھائی چارہ اور محبت بڑھانا ہے دیش میں تشدد ،نفرت کا بول بالا ہے جس کا دوسرے دیش فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ ہماری خارجہ پالیس...