اپوزیشن خواتین ممبران پارلیمنٹ پر رائے کر پھر گھرے ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تنازعات سے پرانا رشتہ ہے اپنی رائے زنیوں کے چلتے وہ کئی بار تنقیدوں کا شکار ہو چکے ہیں ۔تازہ تنازعہ کچھ اپوزیشن خواتین ممبران پارلیمنٹ پر کئے گئے تبصرے کو لے کر ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کی چار اقلیتی خواتین ممبران پارلیمنٹ پر طنز کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سرکار کیسے چلائی جائے ،امریکہ لوگوں کو یہ بتانے کے بجائے وہ جن ملکوں سے آئی ہیں وہیں لوٹ جائیں ٹرمپ نے سنیچر کو اپنے ٹوئیٹر پر لکھا :یہ ان ترقی پسند ڈیموکریٹس خواتین ممبران پارلیمنٹ کے لئے دیکھنا کتنا دلچسپ ہے جو بنیادی طور سے جن ملکوں سے آئی ہیں وہاں کی سرکار پوری طرح تباہ،اور سب سے کرپٹ اور دنیا میں سب سے نا اہل ہیں ۔وہ امریکی لوگوں سے چلا کر اور نفرت آمیز لہجے میں کہہ رہی ہیں کہ ہماری سرکار کو اس طرح چلایا جائے ؟وہ جہاں سے آئی ہیں وہیں واپس کیوں نہیں چلی جاتیں اور ان تباہ اور جرائم سے متاثرہ مقامات پر مسئلے کو دور کرنے میں مدد کیوں نہیں کرتیں جن چار ممبران پارلیمنٹ کو ٹرمپ نے آڑے ہاتھوں لیا ہے وہ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں پہنچنے والی ایم پی راشدہ طالب ،الہان عمر،الیکزنڈریا اوکاسیہ ،اور کارٹیج و ایان پراسل...