چندر بابو نے انشن کر دکھائی اپوزیشن کی ایکتا
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے پیر کو دہلی میں آندھرا بھون میں ایک بار پھر انشن کے ذریعہ اپوزیشن ایکتا دکھانے کی کوشش کی اور وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ ریاست کو خصوصی درجہ نہ دے کر انہوںنے راجیہ دھرم کا پالن نہیں کیا ۔چندر بابو نے کہا کہ ہمیں وہ درجہ دینے سے انکار کیا جا رہا ہے جو جائز طور پر ہمارا ہے ۔بتا دیں کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دئے جانے کی مانگ کو لے کر ٹی ڈی پی مارچ 2018میں این ڈی اے سرکار سے الگ ہو گئی تھی اس کی مانگ ہے کہ مرکز 2014میں خصوصی درجوں کو لے کر کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرئے آگے نائیڈو نے مرکز کو وارنگ دی کہ ان کے راجیہ کے لوگوں کے خلاف نجی حملے کئے گئے ہیں اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا ۔اگر کوئی ہمارے ضمیر پر حملہ کرے گا تو اسے برداشت نہیں کریں گے ۔ان کی پارٹی کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اس لئے ہم یہاں آئے ہیں ۔انشن پر چندر بابو نائیڈو کی حمایت کرنے پہنچے اپوزیشن لیڈروں میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ،کانگریس صدر راہل گاندھی،نیشنل کانفرنس لیڈر ،فاروق عبداللہ ،این سی پی لیڈر ماجد میمن،ترنمول کانگری...