مہوا موئترا بنام نشکانت دوبے !
ترنمول کانگریس کی ایم پی مہوا موئترا کے خلاف سی بی آئی نے لوک پال کی سفارش پر شروعاتی جانچ کر دی ہے ۔اس کو لیکر مہوا موئترا اور بھاجپا ایم پی نشکانت دوبے کے درمیان سنیچر کو شوشل میڈیا پر زبانی جنگ چھڑ گئی دوبے نے بھی موئترا پر پیسے کے بدلے پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کا الزام لگایا تھا اور جانچ کے لئے لوک پال کا رخ کیا تھا ۔بھاجپا ایم پی دوبے نے ایکس پر لکھا کہ چند پیسوں کے لئے بھارت کی قومی سلامتی کو بیچنے والی ایم پی کا انکم ٹیکس ریٹرن دیکھیے ۔2012 سے لیکر 2015 تک زیرو ،2015 میں 33 ہزاور 2016-17 میں 91 ہزار ،20-21-22 میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے ،بغیر پیسے سے ملک و بیرون ملک میں بزنس کلاس میں اور دبئی ،نیپال ،امریکہ ،لندن ،پیرس ،کیسے گھوما جاتا ہے ۔برانڈ کی بیگی پرس گھڑی کیسے لی جا سکتی ہے ؟ اس کے لئے آپ کرپشن کی ملزم ایم پی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ترنمول کانگریس کی لیڈر کی ہوائی چپل والی ممتا دیدی پر اب مجھے ترس آتا ہے ۔دوبے نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے اگر انکم ٹیکس نہیں دیجئے گا دھڑلے سے دوبئی ،امریکہ ،لندن و دیش کے اندر بزنس کلاس سے سفر ،فائیو اسٹار ہوٹل کا استعمال کرئے گا ۔تو کرپ...