سڈنی سے ہندوستان تک کروڑوں کے سپنے ٹوٹے
بھارت کیلئے کرک ورلڈ کپ2015 کا سفر ختم ہوگیا ہے۔ سیمی فائنل میچ میں ٹیم انڈیا آسٹریلیائی ٹیم سے95 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ٹوٹ گئے وہ سپنے جو سڈنی سے بھارت تک کروڑوں ہندوستانی کرکٹ شائقین نے دیکھے تھے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیم انڈیا کی ہار سے کرکٹ شائقین غم اور غصے میں ہیں۔ اترپردیش۔ بہار میں بھارت کے میچ ہارنے کے بعد لوگوں نے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے۔وہیں کچھ کھلاڑیوں کے پوسٹر جلا دئے گئے۔ لکھنؤ میں میچ ہارنے کے بعد سچیوالیہ کے ایک ملازم نے بابو بھون کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ سیمی فائنل کے چلتے سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا۔ لوگ صبح سے ہی ٹی وی اسکرین سے چپکے بیٹھے رہے۔ بازاروں میں چہل پہل کم رہی تو سرکاری دفاتر ، ہاسٹل، دوکانوں و نکڑ پر لوگ ورلڈ کپ میچ دیکھنے میں لگے ہوئے تھے۔ ہار کے بعد کئی کھلاڑیوں کے گھر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی کے گھر کے باہر کمانڈو تعینات کئے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس نے روہت شرما کے گھر کے باہر حفاظت سخت کردی ہے۔ میچ میں 4 وکٹ لینے والے تیز گیند باز امیش یادو کے والد تلک یادو سے اخبار نویسوں نے سوال کیا کیا آپ...