ترنگے کے نیچے نہیں کھیلیںگے پہلوان !
سربیا کے ویلگریڈ میں 16سے 24ستمبر تک منعقد ہونے والی ورلڈ کشتی چیمپیئن شپ میں سیکڑوں پہلوان اپنا دم خم دکھائیںگے ۔یہ دم خم دکھانے کا موقع کن ہندوستانی کھلاڑیوں کو ملے گا۔ اس کا پتہ پنجا ب کے پٹیالہ میں 25اور 26اگست کو ٹرائل کے دوران بجرنگ پونیا کو چلا گیا ہے ۔وہ دیگر کھلاڑیوںمیں شامل ہیں ۔ ورلڈ کشتی چیمپیئن شپ اس لئے بھی اہم ترین ہے کیوں کہ یہاں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 2024میں پیرس میں ہونے والے اولمپک کھیلوںمیں سیدھی انٹری نہیں ملے گی۔ لیکن ان سب کے درمیان 24اگست کو ایک آئی خبر نے سبھی ہندوستانی کھلاڑیوں کو مایوس کر دیا کیوںکہ اب ہندوستانی پہلوان قومی ترنگے کے نیچے نہیں کھیل پائیںگے اور نہ ہی میڈل جیتنے پر قومی ترانہ بجے گا۔ پیرس اولمپک میں سیدھی انٹری کی بات تو بھول جائیں ایسا اس لئے ہو رہا ہے کیوں کہ انڈین کشتی فیڈریشن وقت سے چناو¿ نہیں کروا پایا جس کے چلتے ورلڈ کشتی فیڈریشن نے اس کی ممبر شپ کو عارضی طورپر معطل کردیا ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ وارننگ ملنے کے باوجود بھی انڈین کشتی فیڈریشن وقت پر چناو¿ کیوں نہیں کروا پایا؟ اس کے لئے کون لوگ ذمہ دار ہیں؟ اولمپک میڈل ونر ساکشی ملک نے...