بجلی کمپنیوں کا سی اے جی آڈٹ کرانے کا لائق تحسین فیصلہ!
یہ خوشی کی بات ہے کہ عام آدمی پارٹی کی سرکار نے چناؤ کے دوران کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ دہلی کی پرائیویٹ بجلی تقسیم کمپنیوں کے کھاتوں کی جانچ سی اے جی سے کرائی جائے گی۔ ریاستی سرکار کی سفارش پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے بدھوار کی شام بجلی کمپنیوں کو احکامات دئے ہیں۔ جن کمپنیوں کی جانچ سی اے جی کرے گی وہ ہیں بی ایس ای ایس یمنا پاور لمیٹڈ، بی ایس ای ایس راجدھانی پاور لمیٹڈ، ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹریبیوشن لمیٹڈ۔ ان میں سے بی ایس ای ایس یمنا پاور لمیٹڈ مشرقی دہلی میں بجلی تقسیم کا کام دیکھتی ہے۔ اسی طرح بی ایس ای ایس راجدھانی پاور لمیٹڈ ساؤتھ دہلی اور ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹریبیوشن لمیٹڈ نارتھ دہلی کے علاقے میں بجلی تقسیم کرتی ہے۔ بی ایس ای ایس کی دونوں کمپنیاں ریلائنس گروپ کی ہیں۔ یہ سچ ہے کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی چناؤ کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ بجلی کمپنیوں کے بلوں کی جانچ کرائے گی اور وہ وعدہ اس تصور پر مبنی تھا کہ بجلی کمپنیاں گڑ بڑی کرتی ہیں۔ بجلی میٹرکافی تیز چلتے ہیں اور بلوں میں دھاندلی ہوتی ہے۔ ممکن ہے کے اس میں سچائی بھی ہو اس کی جانچ کا جو فیصلہ اروند کی...