بھارت کا اسلام جہاد کی تلقین نہیں دیتا: آئی ایس
2011 تک سادہ زندگی بسر کرنے والے شام کو نہ جانے کس کی نظر لگی کہ وہ جدید یت سے بربریت کی دلدل میں پھنستا چلا گیا۔ ایک وقت خوشحالی کی علامت رہا یہ دیش خون سے لت پت ہوکر کھنڈر میں بدل گیا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ہے اسلامک اسٹیٹ کا عروج ہوگا۔ اسلامک اسٹیٹ یا آئی ایس آج دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم بن گئی ہے جس کی بربریت کے قصے آئے دن سننے کو مل رہے ہیں۔ نوجوان بڑی تعداد میں آئی ایس میں تمام دنیا کے دیشوں سے شامل ہورہے ہیں لیکن جب وہ ان کی بربریت اور غیر انسانی حرکات کو دیکھتے ہیں، فحشیت کو دیکھتے ہیں تو وہاں سے بھاگتے ہیں۔ پچھلے دو برسوں میں18 دیشوں کے 58 لوگوں آئی ایس چھوڑ چکے ہیں۔ بھارت کیساتھ کچھ غیر ملکی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ ڈوزیئر تیار کیا ہے۔ اس کے مطابق جن 23 ہندوستانیوں نے آئی ایس میں شمولیت اختیار کی تھی ان میں صرف2 لوٹے ہیں۔ ان میں کلیان شہر کا نوجوان عریب مجید اور17 سال کی ایک لڑکی شامل ہے۔ اسے قطر سے نکال دیا گیا تھا۔ مجید فی الحال جوڈیشیل حراست میں ہے اور مقدمے کا سامنا کررہا ہے۔ڈوزیئر کے مطابق سب سے زیادہ لوگ شام(21) ہیں، اس کے بعد سعودی عرب کا نمبر ہے۔ آئی ایس چھوڑ...