ان علاقائی پارٹیوں سے نمٹنا ہوگا مودی-راہل کو...لوک پروو2019 ...(4)
اترپردیش کی 80لوک سبھا سیٹیں دہلی دربار کے لئے جانے کا راستہ مانی جاتی ہیں تو یہاں اس لئے سیٹیں ہی مرکز میں حکومت بنانے کی بنیاد تیار کرتی ہیں ۔عام طور پر دہلی کی گدی نشیں طے کرنے والے اس صوبے میں خاص کر بھاجپا کی ساخ داﺅں پر ہوگی ۔سپا بسپا،اتحاد کے لئے بھی یہ چناﺅ کسی سخت امتحان سے کم نہیں ہوگا ۔سال2014میں بھاجپا نے71سیٹیں اور اس کی اتحادی پارٹی نے 02سیٹیں جیتی تھیں خود امت شاہ نے اس مرتبہ پھر 73سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعوی کیا ہے ۔ہمیں نہیں لگتا کہ بھاجپا2014کو یوپی میں دہرا سکے گی ایسے میں بھاجپا کی ساخ سب سے زیادہ داﺅں پر لگی ہے کبھی کٹر حریف رہے سپا اور بسپا نے تمام گلے شکوئے بھلا کر اس چناﺅ میں بھاجپا کو ہرانے کے لئے ہاتھ ملایا ہے ۔26سال بعد یہاں سپا بسپا نے اتحاد کر کے چناﺅ کو دلچسپ بنا دیا ہے ۔تو بھاجپا اپنے نیٹورک کے سہارے پچھلی تاریخی پرفارمینس کو دہرانے کی کوشش میں ہے ۔پرینکا گاندھی واڈرا کی آمد کے بعد کانگریس نئے حوصلے کے ساتھ چناﺅ ی رتھ پر سوا ر ہے اس طرح لگتا ہے کہ اترپردیش میں چناﺅ میں تکونہ مقابلہ ہوگا۔ہاں اگر سپا بسپا اور کانگریس کا اتحاد ہو جاتا ہے تو مقابلہ بھاجپا ...