اشاعتیں

اپریل 2, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جیل میں جھاڑ و لگائے گا ،بھینس نہلائے گا!

سابرمتی سینٹرل جیل میں بند عتیق احمد جھاڑو لگانے کے ساتھ بھینس کو بھی نہلائے گا۔ اس کے لئے اسے روزانہ 25روپے محنتانہ کے طور پر ملیںگے ۔ اسے امیش پال اغوا معاملے میں با مشقت عمر قید کی سزا ہوئی ہے۔ عتیق جیل میں قید نمبر 17052ہے ۔جھاڑو لگانے ،بھینس کا دودھ نکالنے کے ساتھ ہی اسے کارپینٹر کاکام بھی کرنا ہوگا۔اس کے ساتھ ہی اسے کھیتی بھی کرنی ہوگی۔اور دیگر مویشیوں کا بھی دھیان رکھنا ہوگا ۔عتیق کو دو جوڑی قیدیوں کے کپڑے دئے گئے ہیں اس میں سفید کرتا ،پاجامہ ،ٹوپی اور شال بھی شامل ہے۔عتیق کا بینک کھاتہ بھی کھول دیا گیا ہے جس میں اسے یومیہ اجرت کے طور پر ملنے 25روپے جمع کرائے جائیںگے ۔عتیق کو جیل میں بے ہنر کاریگر کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اگر اسے ہنر مند کاریگر کے زمرے میں رکھا جاتا تو چالیس روپے یومیہ ملتے ۔ اسے جیل کا کھانا بھی کھا نا پڑ رہا ہے ۔ امیش پال قتل کانڈ میں شامل شوٹروں کی کار میں رائفل رکھنے والے عتیق احمد کے بھروسے مند نوکر ساروپ عرف شارخ فرزند شمشیر ،باشندہ پنڈوری ،ضلع کوشامبی کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کر لیا ہے ۔ اس کے پاس سے طمنچہ دوکارتوس بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ قتل کے بعد عتیق کی ب

کیا ولادیمیر پوتن گرفتار ہوںگے؟

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو گرفتار کرنے کے انٹر نیشنل کرمنل کورٹ آئی سی آئی نے 17مارچ 2023کو روسی صدر پوتن اور چلڈرن رائٹس کیلئے روس کی کمشنر ماریا لاوووا،بیلوباکے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے ۔ آئی سی سی میں فروری2022میں یوکرین میں روس کا حملہ ہونے کے بعد یوکرین کے بچوں کے مجرمانہ جلاوطنی معاملے میں دونوں پر ذاتی طور پر ذمہ دارہونے کا الزام لگایا ہے ۔ آئی سی سی نے پوتن پر اسے روکنے کیلئے صدر کے طور پر اپنے اختیارات کا استعمال نہ کرنے کا الزام لگایا ۔اور کہا کہ ان کے خلاف معاملے چلانے کے کافی ثبوت موجو دہیں ۔ آئی سی سی نے کہا کہ یوکرین کے سیکڑوں بچوں کو تیم خانوں اطفال ہوم سے روس لایا گیا تاکہ روس میں پریوار انہیں گود لے سکیں ۔ یوکرین کے نیشنل انفورمیشن بیورو کے مطابق 16221بچوں کو زبردستی روس لے جایا گیا ہے ۔ کورٹ نے کہا کہ جس وقت بچوں کوڈیپورٹ کیا گیا ،انہیں جنیوا کنوینشن کے تحت سیکورٹی دی گئی تھی۔یوکرین نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے اپنی سرزمین پر جنگی جرائم کی جانچ کرنے کی گذارش کی تھی ۔ جس کے اس کی سماعت کی گئی ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب کورٹ نے سیکورٹی کاو¿نسل کے پانچ مستقل ممبروںمیں س

دھرم کا سیاست میں استعمال بند ہو!

نفرتی تقریر کو معاملہ پچھلے کئی دنوں سے سرخیوں میں ہے ۔آخر کار عزت مآب سپریم کورٹ نے کہا کہ جس لمحے دھرم اور سیاست کو الگ کر دیا جائے گا اور سیاستداں سیاست میں مذہب کا استعمال کرنا بند کردیںگے اسی لمحے نفرتی بھاشن بند ہو جائیںگے ۔ یہ رائے زنی آج کے پس منظر میں بہت اہم ہے ،آنکھیں کھولنے والی ہے ۔ جب سیاست اور مذہب الگ ہو جائیںگے اور نیتا دھرم کے ذریعے سیاست میں اونچے مقام حاصل کرنے کا خواب چھوڑ دیںگے تبھی ہیٹ اسپیچ کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ہر فریق کے خرافاتی عناصر کی طرف سے ایسی تقریر کی جا رہی ہیں۔ لوگوں کو بھی خود کو تحمل برتنا چاہئے ۔ جسٹس کے ایف جوزیف اور جسٹس بی بی رتنا کی بنچ نے نفرتی تقریروں پر سنگین اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ آخر عدالتیں کتنے لوگوں کے خلاف توہین عدالت کے معاملے شروع کرسکتی ہیں ۔ دیش کے ہی لوگ دوسرے لوگوں یا فرقوں کے خلاف غلط نہ بولنے کا عہد کیوں نہیں لیتے ؟ بنچ نے کہا کہ ہر ایک دن خرافاتی عناصر ٹی وی اور پبلک مقامات سمیت دیگر جگہوں پر لوگوں کے تئیں نفرت پھیلانے والی تقریریں کر رہے ہیں۔ اس میں ہر طرف کے لوگ ہیں ۔ بیان بازی کے بعد عدالت پہنچتے ہیں اور ایک دوسرے کے خلا