اڈانی کی وجہ سے ممتا مہربان!
ترنمول کانگریس کی چیف ممتا بنرجی نے گوتم اڈانی سے دوری بنانے کے لئے ان کی ایم پی مہوا موئترا کے تئیں اپنے رویہ میں نرمی لائی ہیں ۔انہیں ڈسٹرکٹ چیئرمین بنایا گیا ہے اور آگے لوک سبھا کا ٹکٹ پھر سے دے گی ۔اڈانی بنگال میں کول بلاک کے لئے کوشش میں لگے ہیں ۔اس کا مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی اور مقامی تنظیمیں مخالفت کررہی ہیں ۔ویر بھوم ضلع میں دیوچا پچاوی کول بلاک دنیا کی سب سے بڑی کوئلہ کان ہے جس میں تقریباً 1,198 ملین ٹن کوئلہ اور 1400 ملین ٹن سالٹ ہے، اڈانی کی اسی پر نظر ہے ۔اس کوئلہ بلاک سے بڑی تعداد میں قبائلی متاثر ہوں گے ۔ایسے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ اڈانی کو ہی کوئلہ بلاک ملے گا ۔اس لئے سیاسی پارٹی اور قبائلی تنظیمیں احتجاج کررہی ہیں ۔ایسے میں ترنمول کانگریس کو لگا اگر وہ مہوا موئترا کے خلاف کاروائی کرتی ہیں تو دیش میں یہ پیغام جائے گا اس نے اڈانی کی مخالفت کرنے والی ایم پی کا ساتھ نہیں دیا ۔مہوا اکثر اڈانی پر حملہ آور رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ترنمول کانگریس نے اڈانی سے دوری دکھانے کے لئے اپنی ایم پی مہوا موئترا کے تئیں نرم رویہ اپنا لیا ہے ۔پارٹی نے انہیں تنظیم میں جگہ دیتے ہوئے کرش...