مرکزی وزیر گری راج سنگھ پھر تنازعات میں پھنسے
مودی حکومت کے بڑ بولے وزیر گری راج سنگھ ایک مرتبہ پھر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ پہلے بھی بے تکے بیان دے چکے گری راج سنگھ نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے بارے میں غیر ضروری اور بے تکا تبصرہ کیا۔ انہوں نے منگل کے روز اخبار نویسوں سے کہا تھا ’’اگر راجیو گاندھی نے کسی نائیجیریا خاتون سے شادی کی ہوتی اور اگر سونیا گاندھی گوری چمڑی والی نہیں ہوتیں تو کیا کانگریس ان کی لیڈر شپ قبول کرلیتی‘‘حاجی پور میں کئے گئے اس بیہودہ اور نسلی تبصرے سے سیاسی بونڈر مچنا ہی تھا۔ گری راج سنگھ نے بیٹھے بٹھائے مصیبت مول لے لی۔ اس پر تعجب نہیں کہ حریف سیاسی پارٹی ان کے بیان کواشو بنانے میں جٹ گئی ہے۔ اس سے پہلے انہی گری راج سنگھ نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر بھی طنز کسا تھا۔ گری راج نے راہل پر کہا تھا ’’راہل سرگرم سیاست سے چھٹی لیکر غائب ہوگئے ہیں۔ وہ تو لاپتہ ملیشیائی طیارے کی طرح ہوگئے ہیں جسے کوئی تلاش نہیں کرپا رہا ہے۔ تصور کریں ہماری جگہ کانگریس اقتدار میں ہوتی اور راہل وزیر اعظم بن گئے ہوتے اور 47 دنوں سے زیادہ غائب ہوجاتے‘‘۔ گری راج سنگھ کے بیان پر کانگریس سمیت تمام سیاسی پارٹیوں اور خاتون انجمنوں ن...