اس دیوالی میں ’’چینی‘‘ ہوگی تھوڑی کم
وزیر اعظم نریندر مودی نے دیوالی کے مبارک موقعہ پر دیش کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے میرے پیارے بھارت واسیوں آپ سب اس بار اتنا کریں کہ آنے والے دیوالی کے تہوار پر اپنے گھروں میں روشنی، سجاوٹ، مٹھائی ان سب میں محض بھارت میں بنی چیزوں کا استعمال کریں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اس پردھان سیوک کی بات کو ضرور مانیں گے۔ آپ چھوٹے چھوٹے قدموں میں اگر میرا ساتھ دیں تو میں آپ سے وعدہ کرتاہوں، ہمارے بھارت کو دنیا کی سب سے آگے والی لائن میں کھڑا ہونے کا مقام ملے گا۔ وندے ماترم! نریندر مودی وزیر اعظم۔ تہواروں کا مہینہ ہے، لیکن دیوالی پہلے جیسی نہیں ہوگی کیونکہ اس دیوالی میں ’’چینی‘‘ تھوڑی کم ہوگی۔ چینی یعنی دیوالی کے موقعہ پر بازاروں میں دکھائی دینے والے چینی سامان کا بائیکاٹ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ سوشل میڈیا میں بھی یہ اپیل کی جارہی ہے۔ چینی سامان کے بائیکاٹ کو لیکر کئی انجمنوں نے تحریک چھیڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ سب اس لئے کہ بھارت کو چین کو سبق سکھانا ہے۔ چین صرف پیسے کی مار کو سمجھتا ہے۔یہ سب اس لئے ضروری ہے کیونکہ ہندوستان کے بازاروں میں اربوں روپے کا کاروبار کرنے والا چین اب کھل کر پاکست...