نشانے پر رام مندر!
پاکستانی خوفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق رکھنے والے ببر خالصہ انٹر نیشنل کے فرار دہشت گرد لجر مسیح کو کوشامبی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔یوپی ایس ٹی ایف اور پنجاب پولس نے جوائنٹ کارروائی میں مسیح کو دبوچہ آئی ایس آئی و بی کے آئی کے عشارہ پر مسیح نے پریاگراج میں مہا کنبھ کے دوران بڑا دھماکہ کرکے دیش کو دہلانے کی سازش رچی تھی ۔حلانکہ سخت حفاظتی انتظام کے چلتے اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوا ۔آتنکی کے پاس سے گولے ،ڈیٹونیٹر،روسی پستول ،13 کارتوس،سفید دھامکو پاﺅڈر برآمد ہوا ہے ۔امرتسر میں رہنے والا لجر پاکستان میں بیٹھے آئی ایس آئی کے ہینڈ لرو کے رابطہ میں تھا ۔اور فرضی پتے پر چندر نگر کلونی میں کے نام سے بنا آدھار کارڈ بھی برآمد ہواہے ۔آدھار میں لکھے گئے پتے پر رہہ رہے لوگوں کے مطابق وہاں لیجر مسیح نام کا کوئی شخص نہیں رہتا ہے ۔گزشتہ دنوں امریکہ میں مقیم خالصتانی دہشت گرد گروپنت سنگھ پنو نے مہاکنبھ میں حملہ کی دھمکی دی تھی اس کے بعد سینٹرل ایجنسیوں کے ساتھ یو پی پولس چوکنا تھی ۔ڈی جی پی پرشانت کمار کے مطابق لجر پریاگراج بھی گیا تھا لیکن وہ سخت چوکسی کے سبب شہر میں داخل نہیں ہو سکا ۔تازہ اطلاع ...