جانی ہم تمہیں ماریں گے ضرور، لیکن بندوق بھی ہماری ہوگی اور وقت بھی ہمارا اور جگہ تمہاری
اڑی حملہ کے بعد پورے دیش میں پاکستان کو سبق سکھانے کی مانگ اٹھی۔ پر کوئی کہہ رہا تھا کہ ہمیں جوابی کارروائی کرکے پاکستان کو صاف اشارہ دینا ہوگا کہ بس اب اور نہیں۔ مودی سرکار نے آخر جوابی کارروائی کر ڈالی۔ انہوں نے وہ کام کردکھایا جو پہلے کسی پی ایم کے ذریعے کرنے کی ہمت نہ ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد اٹل بہاری سرکار بھی نہیں کرسکی، یہ تھا کنٹرول لائن پار کرنا۔ لیکن مودی نے یہ کر دکھایا۔ اڑی اٹیک کے 11 دن بعد ہندوستانی فوج نے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائک (چن کر حملہ کرنا) کو انجام دیا۔ اسپیشل فورس کے کمانڈروز نے بدھوار کو دیر رات پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کردئے۔ یہ لانچ پیڈ ایل او سی سے قریب 103 کلو میٹر اندر تھے۔ اس کارروائی میں تقریباً40 دہشت گردوں کو مار گرایا گیا اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ ان دہشت گردوں کی سکیورٹی پر تعینات 2 پاکستانی فوجی بھی مارے گئے۔ پورا آپریشن 3 گھنٹے میں ختم ہوگیا اور ہمارے کمانڈو صحیح سلامت اپنی منزل پر لوٹ آئے۔ جہاں ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ہمت افزا قدم پر انہیں سلام کرتے ہیں وہیں ہم اپنے بہ...