اسپیکرس کے آئینی فرائض !
کرناٹک کے دل بدلوﺅں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاست کا سیاسی ڈرامہ دلچسپ موڑ لے چکا ہے ۔سپریم کورٹ نے ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کے سابق اسپیکر کے فیصلے کو تو برقرار رکھا لیکن بے معیاد ان ممبران اسمبلی کو چناﺅ لڑنے پر اسپیکر کی روک کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے پابندی ہٹا دی ہے اب وہ پانچ دسمبر کو ہونے والا ضمنی چناﺅ لڑ سکتے ہیں ۔ریاست میں سترہ میں سے پندرہ سیٹوں پر ضمنی چناﺅ ہو رہے ہیں کیونکہ دو سیٹیں مسکیں اور راجیشوری سے متعلق عرضیاں کرناٹک ہائی کورٹ میں التوا میں ہیں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے ریاست کی حکمراں پارٹی بی جے پی کی پریشانی ضرور بڑھنے والی ہے دراصل ڈرامائی موڑ کے تحت کچھ مہینے پہلے اپنے ہی ممبران اسمبلی کے ذریعہ پالا بدلنے سے کانگریس اور جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت گر گئی تھی اور وزیر اعلیٰ اسمبلی میں اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ،اس کے بعد وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے استعفی دے دیا تھا ۔اسپیکر نے سترہ ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دیا تو بی جے پی نے آسانی سے سرکار بنا لی ۔ہوا یوں کہ ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دینے کے بعد 24ممبری اسمبلی میں ممبروں کی تعداد گھٹ کر 20...