عمران کا شانتی پرستاﺅ دکھاوا ہے مجبوری میں دیا گیا !
پاکستان میں بدھوار کو سب سے زیادہ ہلچل اسلام آباد کے ریڈ زون ائریا اور مظفرآباد آرمی سینٹر میں تھی ۔ریڈ زون ائریا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا آفس کانسٹیٹیوشن ائیونیو میں ہے ۔جہاں صبح 8:30بجے سے فوجی افسروں اور وزرا کا آنا جانا شروع ہو گیا تھا ۔پاکستان اس تیاری میں تھا کہ عمران خان نے بھارت کے سامنے جو امن مذاکرات کا پرستاﺅ رکھا ہے اس سے مانتا ہے یا نہیں اگر ابھینندن کو چھوڑ دیا جائے تو اس سے کیا پاکستان کی ساکھ دنیا میں سدھرئے گی ؟سبھی سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد بھارت کے سامنے شانتی پرستاﺅ رکھنے کا فیصلہ ہوا باقی دیشوں کو اس کے بارے میں بتانے کی ذمہ داری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دی گئی ۔انہوںنے جاپا ن سمیت اپنے تین دوروں کو منسوخ کر دیا ۔پاکستان کے پی ایم عمران خان نے سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان دو ہندوستانی جنگی جہازوں کو مار گرائے جانے کا دعوی کرنے کے ساتھ ایک بار پھر سے امن کا دکھاوا کیا ۔انہوں نے پھر دہرایا کہ اگر دونوں ملکوں میں جنگ شروع ہوتی ہے تو حالات میرے کنڑول میں ہوں گے ۔اور نہ ہی بھارت کے پردھان منتری نریندر مودی کے ۔اگر بھارت سرکار آتنکواد پر کسی طرح کی ب...