بڑھنے لگی ہیں رابرٹ واڈرا کی مشکلیں!
سونیا گاندھی کے داماد اور پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا زمین گھوٹالے میں پھنستے جارہے ہیں۔ دونوں ہریانہ اور مرکزی سرکار ان پر شکنجہ کسنے لگی ہے۔ ان کے زمین سے جڑے معاملے کی جانچ کررہے ہریانہ سرکار کے دو افسروں کی کمیٹی نے پایا ہے کہ جس وقت واڈرا کو گوڑ گاؤں کے شکوہ پور میں متنازعہ زمین ملی تھی اس وقت ان کی کمپنی اسکائی لائٹ ہاسپیٹالٹی کے پاس حد سے زیادہ زمین تھی۔ ہریانہ کے لینڈ ریکارڈس اینڈ کانسولیڈیشن آف ہولڈنگس کے ڈائریکٹر اور ریوینو محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری نے سرکار کو بتایا کہ رابرٹ واڈرا کے پاس سال2008 میں 79 ایکڑ زمین تھی۔ہریانہ سیلنگ ایکٹ 1972 کے مطابق ایک پریوار یا شخص زیادہ سے زیادہ 53.8 ایکڑ زمین ہی اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ اب ریوینو محکمے نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر سے اجازت مانگی ہے کہ واڈرا کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ سرکار کو جو رپورٹ سونپی گئی ہے اس میں دونوں افسران نے ایک جیسی باتیں کہی ہیں۔ یہ رپورٹ ہریانہ ریوینو وزیر کیپٹن ابھیمنیو سنگھ کو سونپی گئی ہے۔ اگر ان افسروں کی سفارشوں کو قبول کیا جاتا ہے تو رابرٹ واڈرا کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کا معاملہ بن سکتا ہے اور ا...