اشاعتیں

اکتوبر 4, 2015 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

صدر محترم کی دیش واسیوں کو نیک صلاح

دادری کانڈ کے تکلیف دہ حادثے کے بعد سیاسی لیڈروں کے ذریعے دئے جارہے بھڑکیلے بیان کے پیش نظر صدر محترمہ پرنب مکھرجی نے دیش واسیوں کو ان کے بنیادی اقدار کی یاد دلاتے ہوئے مل جل کر رہنے کی نیک صلاح دی ہے۔ کشیدگی بڑھتی دیکھ بسیڑہ گاؤں میں منگل کی رات فوج تعینات کر دی گئی۔ صدر پرنب مکھرجی نے کہا اخلاقیات ،رواداری اور اکثریت بھارت کے اصولوں میں شامل ہے۔ اسے مٹنے نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بنیادی اقدار کو دماغ میں بنائے رکھنا چاہئے۔ اسے یوں ہی نہیں گنوا دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا ہمارے بنیادی اصول ہیں رواداری،اخلاقیات اور اکثریت اور انیکتا میں ایکتا، جنہیں برسوں سے ہماری تہذیب نے جوڑ کر رکھا ہے اور اس کا جشن منایا۔ انہی اقدار نے ہمیں صدیوں تک ایک ساتھ باندھے رکھا۔ کئی قدیمی تہذیبیں ختم ہوگئی ہیں لیکن ایک کے بعد ایک حملہ اور لمبی غیر ملکی حکمرانی کے باوجود اگر ہندوستانی تہذیب بچی ہے تو یہ اپنے روایتی اقدار کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔ صدر نے حالانکہ بسیڑہ گاؤں کا نام تو نہیں لیا لیکن ظاہر ہے کہ وہ دادری کانڈ سے کافی فکر مند دکھائی دئے۔ یقینی طور سے دادری کاتکلیف دہ واقعے نے دیش ...

ایم پی کے گھر سے دو پپیتے چوری کا معاملہ؟

کبھی کبھی ایسی خبر پڑھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور دکھ بھی ہوتا ہے۔ اب دہلی پولیس پریشان ہے۔ ہوا یہ کہ ایک ایم پی کے گھر سے دو پپیتے چوری ہوگئے۔واردات پنڈت روی شنکر شکل لین میں اڑیسہ کے ایک ایم پی کے گھر ہوئی۔ دلچسپ یہ ہے کہ ایم پی رہائشگاہ کے اسٹاف نے پپیتا چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا لیکن وہ چکمہ دے کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔ ہائی سکیورٹی زون میں پپیتا چوری سے پولیس کے کام پر پلیتا لگ رہا ہے۔ اس چوری سے ایم پی کی رہائشگاہ کی سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ بیچاری پولیس کیا کرتی آخر معاملہ ایک ایم پی کے گھر میں چوری کا تھا۔ بیشک چوری دو پپیتوں کی کیوں نہ ہو۔ تلک مارگ تھانے میں پپیتا چوری کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ آس پاس کے سی سی ٹی وی فٹیج لیکر سرگرمی سے چور کی تلاش جاری ہے۔ قارئین کو یاد دلا دیں کہ جون 2014 میں تغلق روڈ علاقے میں ایک راجیہ سبھا ایم پی کے گھر سے دو کٹھل توڑ لئے گئے تھے۔ پولیس نے خوب چکر اور چھان بین کی تھی لیکن یہ کیس آج تک لٹکا ہوا ہے۔ ایسے میں پپیتا چور نے نئی چنوتی دے ڈالی ہے۔ پپیتا چوری کی یہ واردات اڑیسہ کے ایک حلقے سے ایم پی ارجن مرن سیٹھی کی کوٹھی نمبر21 ...

کیا لالو کا بیف بیان بہار میں ٹرننگ پوائنٹ ہوسکتا ہے

بہار اسمبلی چناؤ میں پہلے دور کی پولنگ کو اب مشکل سے 48 گھنٹے بچے ہیں۔ کانٹے کی اس ٹکر میں کون فتحیاب ہوتا ہے اس کا پتہ تو 4 دور کی پولنگ کے بعد 8 نومبر کو ہی چلے گا جب ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ حالیہ واقعات کابہارچناؤ پر کیا اثر پڑے گا؟ مہا گٹھ بندھن کے سب سے بڑے کرائٹ پولر لالو پرساد یادو چناؤ سے ٹھیک پہلے بیف پر اپنے متنازعہ بیان اور دونوں بیٹوں کو لیکر بڑے جھمیلے میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں۔ بہار چناؤ میں گؤ ماس کا اشو سارے تجزیوں و حکمت عملیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہوا کا رخ بدل سکتا ہے۔وکاس،ریزرویشن، اگڑا پچھڑا جیسے تمام اشوز پربحث ختم ہوچکی ہے۔ دراصل لالو نے اپنے بیان میں نہ صرف ہندو تو گؤ ماس کھانے والا بتایا ہے بلکہ لالو سے مسلم بھی اس بات کو لیکر خفا ہیں کہ انہوں نے گوشت کھانے والوں کو غیرمہذب کہہ دیا ہے۔ مسلمانوں نے اسے اپنی توہین مانا ہے۔ اس پر نہ تو کوئی کانگریسی تبصرہ کررہا ہے اور نہ ہی جنتا دل (یو) کا ترجمان۔ مہا گٹھ بندھن کے لوگ بھی دبی زبان میں ماننے لگے ہیں کہ پہلے مرحلے کی پولنگ میں گؤ ماس ایک بڑا اشو ہوسکتا ہے۔ کانگریس لیڈر آف دی ریکارڈ کہتے ہیں کہ لالو کی طرف سے آرہی ص...

اس عام آدمی سے 10گنا تنخواہ ’’آپ‘‘ ممبران کی ہوگی

دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) عام آدمی کے بوتے پر سیاست میں شفافیت لانے کیلئے ، وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے اشوز پر برسر اقتدار آئی تھی لیکن پچھلے 9 مہینوں میں اروند کیجریوال اپنے سارے وعدوں سے مکر گئے اور اپنے لوگوں ممبران اسمبلی چنندہ ورکروں کی دیوالی منانے پر لگے ہوئے ہیں۔ آج چنندہ آپ ورکروں کو بھاری تنخواہ ،گاڑی وغیرہ کی سہولت دی جارہی ہے۔ اب ممبران اسمبلی کی تنخواہ وغیرہ سہولیات بڑھانے کا سلسلہ چل رہا ہے۔ اگر آچاریہ کمیٹی کی سفارشیں سرکار کی طرف سے منظور کر لی گئیں تو ممبران اسمبلی کے بھتوں میں بھاری اضافہ ہوجائے گا۔ اگر یہ سفارشیں مانیں تو راجدھانی کے ممبران کی تنخواہ اس عام آدمی کے مقابلے10 گنا ہو جائیں گی جس کی دہائی دے کر کیجریوال جیتے تھے۔ کمیٹی نے منگل کو سونپی اپنی رپورٹ میں ممبران کی ماہانہ تنخواہ میں موجودہ 88 ہزار روپیہ ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ 2014-15 کے دوران دہلی میں فی شخص سالانہ آمدنی 2 لاکھ41 ہزار روپے تھی۔اس حساب سے یہاں عام آدمی کی اوسط تنخواہ قریب20 ہزار روپے ہے جو ممبران اسمبلی کی مجوزہ تنخواہ سے 10 گنا کم ہے۔ لوک سبھا کے...

ہماری لڑائی پاکستان سے نہیں دہشت گردی اور دہشت گردوں سے ہے

جموں و کشمیر میں جوانوں کی شہادت پر پورادیش فکرمند ہے۔ آئے دن پاکستانی ہمارے بہادر جوانوں کو مار تے رہتے ہیں اور ہم سوائے اظہار غم کے کچھ اور جوابی کارروائی نہیں کرتے۔ اب تو ساری دنیا کو یہ پتہ چل چکا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی پناہ گاہ ہے اور وہ بھارت پر حملے کرنے سے باز آنے والا نہیں۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ شیو سینا نے اپنے ماؤتھ پیس پیپر ’’سامنا‘‘ کے ذریعے مودی سرکار کی قوت ارادی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ سامنا میں لکھا ہے پاکستان اسپانسر دہشت گردی کا صحیح جواب ہے پاکستان میں گھس پر منہ توڑ جواب دینا اور اس کے لئے قوت ارادی کی ضرورت ہے اور ہمت بیرونی ممالک سے ادھار نہیں لی جاسکتی۔ اب تو’’ ہمت دکھاؤ‘‘ عنوان سے لکھے اداریہ میں شیو سینا نے لکھا ہے کہ فوجیوں کی قربانی دہشت کو بے چین اور کمزور کررہی ہے۔ ہندوستان میں تینوں فوج زبردست اہل ہیں پھر وہ چاہے ایئر فورس ہو، بری فورس ہو یا بحری فورس ہو۔ ہماری فوجوں کی قوت کی تصدیق ایئر فورس چیف انوپ شاہ نے بھی کی ہے۔ پاکستان میں گھس کر میانمارجیسی فوجی کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے اداریہ میں آگے لکھا ہے کہ ایئر فورس چیف کہتے ہیں ہمیں صرف ...

دہلی میں تو سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے

دہلی میں ہوائی آلودگی کی ساری حدیں پارہوتی جارہی ہیں۔ اب تو دہلی میں سانس لینے سے بھی ڈر لگنے لگا ہے۔ بھارت کے سب سے زیادہ آلودہ 13 شہروں میں دہلی نمبر 1 پر ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایم ایل دوت نے اپنے گھر و کنبے کی کچھ مثالیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے اور ہوا میں زہر گھل رہا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچوں یہاں تک کہ میرا پوتا بھی ماسک پہنتا ہے۔ جب وہ ماسک لگاتا ہے تو کارٹون کریکٹر نرجا جیسا دکھائی پڑتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلے کواخبار کے صفحے اول پر شائع کریں۔ عام طور پر اخباروں کو ایسی نصیحت نہیں کی جاسکتی لیکن لوگوں میں بیداری لانا ضروری ہے اس لئے شائع کریں۔ چیف جسٹس اس مسئلے کے تئیں کتنے سنجیدہ ہیں ان کے اس تبصرے سے پتہ چلتا ہے۔ معاملے میں ایک 1985 میں داخل عرضی کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس سامنے آئے۔ قانون داں و سینئر سالیسٹر ہریش سالوے نے عدالت کو بتایا کہ کمرشل گاڑیاں پیسہ بچانے کے لئے قومی شاہراہ سے نہیں گزرتی ہیں بلکہ دہلی کے اندر سے ہو کر گزرتی ہیں اس وجہ سے بھی دہلی میں آلودگی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایک سروے کے مطابق قریب 20 ہزار کمرشیل گاڑیاں روزا...

شام کو لے کر امریکہ اور روس میں اختلافات

مشرقی وسطی میں پہلے سے ہی الجھی ہوئی سیاست اور زیادہ الجھ گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق روسی جنگی جہازوں نے شام میں اسلامی اسٹیٹ کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے شروع کردیئے ہیں۔ یہ حملے ہومز سے کئے گئے امریکہ کو پہلے سے جانکاری دی گئی تھی۔ روس کے صدر ولادیمیر پتن نے حملے کے ساتھ ہی شام کے صدر بشرالاسد سے فون پر بات کی۔ پتن نے اپیل کی کہ وہ شام میں جاری خونی لڑائی کو ختم کرانے کے لئے سیاسی سمجھوتے کے لئے تیار ہوجائے۔ اس سے پہلے روسی پارلیمنٹ نے شام میں روسی ایئر فورس کو ہوائی حملے کے لئے اپنی منظوری دے دی تھی۔ روس کے سینئر افسر سرگئی رونوف کے مطابق شام کی بحریہ کی مدد کے بعد روس نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ رونوف نے صاف کیا ہے کہ شام میں مزید فوج کی تعیناتی نہیں ہوگی صرف ایئر فورس ہی تعینات کی جائے گی۔ شام اور عراق میں آئی ایس کے فوجی ٹھکانوں پر امریکی قیادت والی اتحادی فوج پچھلے ایک سال سے ہوائی حملے کررہی ہیں لیکن صدر پتن کے چیف آف اسٹاف رونوف کے مطابق امریکہ اور فرانس کے ذریعے شام پر کئے جارہے حملہ بین الاقوامی قوائد کے مطابق نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے اقوام متحدہ یا شام کی سرکار سے کوئی اجازت نہی...

ممبئی ٹرین دھماکوں میں 5کو موت کی سزا اور 7کو عمر قید

ممبئی کی اسپیشل مکوکا عدالت نے 2006 کے لوکل ٹرین دھماکوں کے کیس میں 9 سال بعد ہوئے حادثے کے بارے میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اس مقدمے میں 7قصورواروں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بم لگانے کے 5 قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔9 سال پرانے سلسلے وار بم دھماکوں میں 188 لوگ مارے گئے تھے۔ کورٹ میں موجود کئی متاثرین نے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے سے راحت ملی ہیں۔ 11جولائی 2006 کی شام آتنک وادیوں نے 11منٹ میں 7جگہوں کو نشانہ بنایا تھا۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ 6:24 بجے پہلا دھماکہ کھار روڈ پر ہوا۔ اس کے بعد 6:25 پر دوسرا6:26پر تیسرا دھماکہ6:29 پر میرا روڈ پر اور سامتا کروز میں ہوا اور 6:30 بجے ماہین اور ساتواں دھماکہ 6:35پر ماٹونکا پر ہوا۔ اتنی سوچ سمجھ کر بنائی گئی سازش کے تحت یہ دھماکہ کیا گیا ان دھماکوں کی سازش لشکر طیبہ کمانڈر اعظم یحی نے رچی تھی۔ اور سیمی کے لوگوں کے ساتھ مل کر ان کو انجام دیا گیا۔ مارچ2006میں پاکستان کے شہر بھاؤلپور میں چیما کے گھر یہ سازش کاپورا خاکہ بنایا گیاتھا۔ مئی 2006میں اسے آگے بڑھاتے ہوئے ایک ٹریننگ کیمپ میں آتنکیوں کو بم بنانے اور ہت...

Even critics of Modi will admit he has boosted the pride of every Indian

I am neither a blind follower of Prime Minister Narendra Modi nor his compulsive critic. I neither admire him blindly nor seek faults in him. I openly speak whatever I like and whatever I dislike. Even his critics will admit the fact that Narendra Modi has presented a new image of India before the world after assuming office. He has made Indians feel proud. Or else India had an image abroad of being a country of snake-charmers where elephants walk on road. The red carpet welcome of Modi in various countries of the world including the US is spectacular. This welcome is not stage managed one. He has always talked for the Indian interests, keeping the nation first. The red carpet welcome accorded to him recently has not been accorded to any other PM. Even Dr. Manmohan Singh considered a pet of US was never given such a welcome. India was big then, having a large market but despite all these he could not leave a mark on the world stage. Though Narendra Modi has to face criticism in India, ...

Frank speech of Russian President Vladimir Putin

While speaking at the 70 th Annual Session of United Nations in New York on 28 th September, President of Russian Federation Vladimir Putin, without naming US, blamed its domineering and arbitrary policy for today’s biggest problem of terrorism and asked all the nations to fight against all terrorist powers including Islamic State (IS). He also expressed the Russian willingness to form a comprehensive forum and front to serve this aim. Analysing the present situation of North Africa, Syria and entire Western Asia, President Putin in about 23-minutes speech said that it’s the result of their policy of toppling the reigns of dislikes by revolt, creating anarchy and violence and abusing the human rights, forcing millions of people to take shelter in other nations leaving behind all their belongings. Pointing towards the US, Putin asked - do you know what you’ve done? He reminded that at a time erstwhile Soviet Union had spread instability and anarchy in various regions of the world t...

پی او کے کے کشمیریوں کو اس جہنمی زندگی سے آزاد کرائیں

پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے حالات حالیہ موصولہ ویڈیو سے بے نقاب ہوئے ہیں۔ سیدھی بات چیت کے عین موقعے پر بھاگ جانے والے پاکستان کو بھارت کو کوسنے کی جگہ اپنے اندرونی حالات پر غور کرنا چاہئے۔ جو ویڈیو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں عام ہوئے ہیں ، ان پر نہ تو ہمیں کوئی تعجب ہوا ہے اور نہ ہی ان کے اصلی ہونے پر ہمیں کوئی شک ہے۔ یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ ان ویڈیو اورخبروں کی اشاعت میں ہندوستانی پبلسٹی اور خفیہ مشینری کا ہاتھ ہو لیکن تعجب تو اس بات کا ہونا چاہئے کہ اب تک پاکستان کے قبضے والے کشمیر (پی او کے)سے اس طرح کی خبریں کیوں نہیں آئیں۔ دنیا بھی حیران ہوگی کہ بین الاقوامی اسٹیج سے بھارت کے کشمیر کی زیادتیو ں کا تو پاکستان ہر ممکن موقعے پر رونا روتا ہے لیکن اپنے علاقے کے کشمیر میں وہ جو کشمیریوں سے کررہا ہے ان کے بارے میں کبھی کچھ کیوں نہیں بولتا یا بتاتا۔ بھارت نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا اہم اسپانسر ہے اور صاف کیا کہ امن کشمیر سے فوج ہٹانے سے نہیں بلکہ پاکستان کو دہشت گردی چھوڑنے سے ہوگا کیونکہ اسلام آباد دہشت گردی کو اپنی سرکاری پالیسی کے جائز ہتھیار کی شکل میں اس...

سٹہ بازار کا دعوی، بہار میں کمل کھلے گا

بہار میں اسمبلی چناؤ کے پہلے مرحلے کی پولنگ میں اب 7 دن سے بھی کم کا وقفہ رہ گیا ہے۔ اسمبلی کی 47 سیٹوں کے لئے 12 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ جنتا پریوار اور این ڈی اے کے درمیان ساکھ کی لڑائی بن چکے اسمبلی چناؤ میں دونوں فریق اب ہر تیر آزمانے کی تیاری میں ہیں۔ جس طرح سے ریاست میں ریزرویشن کے اشو سے لیکر ذات پات تجزیوں کو جنتا پریوار ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے ہی بی جے پی اب اس کی کاٹ تلاشنے میں لگی ہے۔ مندر تعمیر کے اشو پر بی جے پی نیتا سبرامنیم سوامی اور وشو ہندو پریشد کے لیڈروں کی مشترکہ ڈیمانڈ کو بھی بہار چناؤ سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ یہ قدم بھی ووٹروں کو اشارہ دینے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے اس مہینے ہونے والے اسمبلی چناؤ اب تک کا سب سے بڑا چناوی امتحان ہوگا۔ امریکہ کے ایک سرکردہ تھنک ٹینک کے ماہرین نے کہا کہ اس چناؤکے نتائج کا اثر ریاست کی سرحدوں سے باہر بھی پڑے گا۔ کورنگی ایڈومینٹ فار انٹر نیشنل پیس کے ماہرین ملان ویشنو اور سکھشم کھوسلہ نے ایک اداریہ میں لکھا ہے بہار کے ووٹر کیا فیصلہ لیتے ہیں یہ معنی نہیں رکھتا ہ...