سرکار کا بابا رام دیو پر چوطرفہ حملہ
یوگ گورو بابا رام دیو کو سرکار ہر طرف سے گھیرنے میں لگ گئی ہے۔ سرکار نے بابا کے خلاف ایک ساتھ کئی مورچے کھول دئے ہیں۔ آچاریہ بالکرشن پر پہلے تو پاسپورٹ کیس میں غلط بیانی کا مقدمہ چل رہا ہے۔ اس کے بعد بابا کے غیر ملکی اثاثے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ بابا کو غیر ملکی کرنسی مینجمنٹ قانون ( فیما) کے تحت انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 24 اگست کو دویہ یوگ مندر ٹرسٹ میں 26 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی کے ناجائز لین کے الزام میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ۔دویہ یوگ مندر ٹرسٹ کے خلاف26 لاکھ کے علاوہ پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف34 لاکھ روپے کے فیما کی خلاف ورزی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ اترا کھنڈ سرکار نے بھی بابا پر شکنجہ کستے ہوئے پتنجلی آیوروید میں رام دیو کے قریبی ساتھی بالکرشن کو جھارکھنڈ میگافوڈ میں تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کے فیما خلاف ورزی کے معاملے میں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کررکھا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے محکمہ خوراک بھی بابا کے خلاف سرگرم ہوگیا ہے۔ 6 اگست کو دادوباغ کنکھل میں واقع دویہ یوگ مندر میں محکمہ خوراک کی ٹیم پہنچی۔ میونسپل علاقے کے فوڈ سیفٹی افسر کی نگرانی میں ٹیم نے آروگیہ کے پروڈکٹس...