Translater

10 نومبر 2022

آبروریزی کی پہچان و بیان پر پابندی!

سپریم کورٹ نے دیش کی سبھی ہائی کورٹ عدالتوں کو آبروریزی متاثرہ خواتین کی پہچان اور ان کے بیان راز میں رکھنے کو لیکر اہم صلاح دی ہے ۔چیف جسٹس ادے امیش للت اور جسٹس بیلا ایم چتروید ی کی بنچ نے ماضی میں دئے گئے بڑی عدالت کے فیصلوں کو ایک بار پھر سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی سی کی دفعہ 164کے تحت آبروریزی کے معاملے میں جب تک چارج شیٹ یا فائنل رپورٹ داخل نہ ہوجائے تب تک متاثرہ کے بیان کا انکشاف کسی کے سامنے نہیں کیا جانا چاہئے ۔سپریم کورٹ نے اس کے ساتھ ہی ملک کی ہائی کورٹس کو صلاح دی کہ آبروریز یا جنسی استحصال کے معاملوں میں جرائم عمل کورٹ کی دفعہ 164کے تحت درج اہم ترین بیانوں سے متعلقہ مجرمانہ کاروائی یا ٹرائل کے قواعد میں مناسب ترامیم کی جائیں بنچ نے دو بچوں کی طرف سے دائر ایک توہین عرضی کا نپٹارہ کرتے ہوئے یہ صلاح دی جو اپنے ہی والد اور اس کے دوستوں کے ذریعے جنسی زیادتی کا شکار ہے ۔عرضی گزار کی وکیل تمنا اگروال نے اس سلسلے میں تجویز داخل کی اس میں ان کی طرف سے مانگ کی گئی کہ شیوبترا عرف تاکری شیوبترا بنام اترپردیش سرکار و دیگر کے معاملے میں بڑی عدالت کے ذریعے ڈکلیئر قانون کی مختلف تقاضو ں ودیگر عدالتوں کے ذریعے بنائے گئے جرائم مقدمہ قواعد میں شامل کیا جانا چاہئے ۔بنچ نے سینئر وکیل کی دلیل کو صحیح ٹھہرایا اور سبھی ہائی کورٹس کو اسے شامل کرنے کی صلاح دی ۔ اور دفعہ 164کے تحت درج بیان سپریم ہے اور اس میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔جب تک دفعہ 173کے تحت چارج شیٹ یا فائنل رپورٹ دائر نہیں کی جاتی ۔دراصل بڑی عدالت تلنگانہ پولیس کے خلاف دائر توہین عدالت کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی اس میں جارج شیٹ داخل نہ ہونے کے باوجود آبروریزی کے الزامات کو دفعہ 164کے تحت درج اہم بیانوں کی تہہ تک پہنچنے کی اجازت دی گئی تھی ۔ وکیل تانیہ اگروال نے دلیل دی تھی کہ اس معاملے میں بڑی عدالت کے ذریعے طے قانون کی تعمیل نہیں کی گئی ۔اور مطالبے مجسٹریٹ کے ذریعے 164کے تحت درج متاثرہ کے بیانوں پر ملزم کے ذریعے مختلف معاملوں میں وسیع طور سے بھروسہ کیا گیا تھا ۔ عرضی دائر کرنے والے عرضی گزار نے الزام لگا یا تھا کہ 164کے تحت ان کی بیٹی کا بیان آبروریزی کے معاملے میں ملزم کو ہی دے دیا گیا ۔ اس معاملے میں بنچ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے ان کو افسوس ناک قرار دیا ۔حالاںکہ اس معاملے میں بنچ نے توہین عدالت کے بارے میں کوئی کاروائی شروع نہیں کی۔ (انل نریندر)

ٹیم انڈیا کو روکنا مشکل ہوگا!

میلبورن کرکٹ میدان کے باہر اتوار کو ایک فین نے یہ دعویٰ پورے بھروسے کے ساتھ کیا کہ ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ جیتنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا جب اس فین کو یاد کرایا گیا کہ ابھی بھی دو میچ کھیلنے باقی ہیں دونوں جیتنے ہوںگے تبھی ورلڈ کپ مل پائے گا تو ان کا جواب تھا کہ بے شک انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ہے لیکن ہم کونسے پیچھے ہیں ہم نے انگلینڈ کو کئی بار ہرایا ہے ۔گروپ راو¿نڈ کا یہ پہلا میچ تھا جہاں روہت شرما کاٹیم سے میلودور آگے نظر آئی ۔بھارت نے نیدرلینڈ کے خلاف 56رن کی بڑی جیت حاصل کی تھی لیکن اس میچ میں ٹیم کے کئی کمزور پہلو بھی اجاگر ہوئے تھے پاکستان کے خلاف میچ میں ٹیم انڈیا نے تقریباً ہار کے جبڑے سے جیت چھینی تھی ۔بنگلہ دیش نے بھی ایک وقت سانسیں پھلا دی تھی ۔ بھار ت نے پاکستان کو 4وکٹ اور بنگلہ دیش کو 5رن کے فرق سے مات دی تھی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم انڈیا کو ہار کا جھٹکا جھیلنا پڑا ۔ زمبابوے کے خلاف بھی فینز کو بیچ کے کھیل میں وہیں پہلو نظر آئے جو کرکٹ ماہرین نے دیکھے ۔کپتان روہت شرما کی ناکامی ،اسپینر س کے سلیکشن نہ ہونے کی دقت اور فلڈنگ کی کمزوریوں کے شکایت کی وجہ بنی لیکن پھر بھی میچ دیکھنے پہنچے اور سوشل میڈیا پر کمینٹ کر رہے فینز میں سے زیادہ تر دعویٰ کر رہے ہیں کہ اب ٹیم انڈیا کو روکنا مشکل ہے روہت شرما اور ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے ساتھ گھر لوٹے۔ ایسی خواہش تمام سابقہ کھلاڑی بھی ظاہر کر رہے ہیں ان میں کرکٹ کے عظیم بلے بازوں میں شمار سچن تیندولکر بھی شامل ہیں ۔ زمبابوے کے خلاف میچ کے ایک دن پہلے بھار ت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے جنم دن منا یا ۔اس مو قع پر سچن تیندولکر نے بھی ٹویٹ کر ویراٹ کو مبارک باد دی اور کہا کہ ڈیئر ویراٹ ورلڈ کپ کے بیچ کیک پر لگی ممبتیاں بجھاتے وقت آپ بھی دعا کر رہے ہوںگے جو کروڑوں ہندوستانی کر رہے ہوںگے ۔ آسٹریلیا می روہت شرما کی کپتانی میں کھیل رہی ٹیم انڈیا کے سب سے بڑے میچ وینر ویراٹ کوہلی ہی بنے ہوئے ہیں ۔ بے جوڑ ویراٹ 5میچوں میں 123رن کے زبردست اوسط کے ساتھ ویراٹ 296رن بنا چکے ہیں ۔ان کے بلے سے 3ہاف سنچری نکل چکی ہیں ٹیم سے امید لگانے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ سوریہ کمار یادو کی بے جوڑ پرفارمنس فینز انہیں اسکائی کہتے ہیں اور وہ اس نام کو ثابت بھی کر رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو ٹی ٹوئنٹی کی ریٹنگ میں نمبر 1بلے باز بن چکے ہیں انہیں 360ڈگری کا بلے باز کہا جاتا ہے ۔اور اس کی وجہ کیا ہے اس ٹورنامنٹ میں وہ بخوبی بتا رہے ہیں۔سوریہ ان دنوں ٹورنامنٹ میں 3ہاف سنچری کی مدد سے 225رن بنا چکے ہیں۔ان کا اوسط ہے 75اور پوری دنیا میں ٹیم انڈیا کے کروڑوں فینز کی نظریں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ پر ٹکی ہوئی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم بھی مضبوط اور اسے ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا ہے ۔بیسٹ آف لک ٹیم انڈیا! (انل نریندر)

08 نومبر 2022

دہلی میونسپل چناو ¿کا دلچسپ مہابھارت !

دہلی میونسپل کارپوریشن کے چناو¿ کا اعلان ہو چکا ہے ۔پچھلے کئی دنوں سے اس چناو¿ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھی پتا نہیں کب چناو¿ ہو جائے لیکن بے یقینی کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے دہلی چناو¿ کمیشن نے چناو¿ کا اعلان کر دیا ۔اور اسی کے ساتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے موضوع بحث بنے مہا بھارت کی اب شروعات ہو گئی ہے ۔ یہ لڑائی صرف سیاسی پارٹیوں کی نہیں ہے یہ ایک جنگ ہے دہلی کے مسائل کی یہ جنگ ہے ۔دیش کی راجدھانی سے دنیا کی سب سے آلودہ راجدھانی کا ٹھپا ہٹانے کی ہے ۔ اس لئے دہلی والوں کو اس بار ایسے کونسلروں اور سیاسی پارٹیوں کو جتانا ہے جسے وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ذریعے کام ممکن ہے ۔سب سے ضروری ہے کہ امیدوار کا کردار ووٹر کو ووٹ دینے سے پہلے اس کے بارے میں جاننا ضرور چاہئے ۔ اچھے لوگ جیتیںگے تو کچھ بہتری ممکن ہے ۔ایم سی ڈی میں کرپشن کے قصے آئے دن سننے کو ملتے ہیں دیکھیں نئی ایم سی ڈی میں کرپشن کم ہوتا ہے یا نہیں ؟ دہلی میونسپل چناو¿ کے اعلان کے بعد بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ ہی کانگریس نے اپنی جیت کا بھروسہ جتایا ہے لیکن اصلیت یہ ہے کہ تینوں ہی پارٹیوں کیلئے یہ چناو¿ بیحد چیلنج بھرا ہے ۔تین مرتبہ سے مسلسل ایم سی ڈی میں قابض بی جے پی تو اسے پھر سے حاصل کرنے کی کوشش میں ہے لیکن اس مرتبہ اسے عام آدمی پارٹی سے زبردست چنوتی مل رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار گجرات اور ہماچل پر دیش اسمبلی چناو¿ کے درمیان ایم سی ڈی کے چناو¿ کے اعلان کو بھی ایک بڑے سیاسی داو¿ کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے ۔ دہلی میں 1997کے بعد سے اب پانچ مرتبہ چناو¿ میں ایک مرتبہ کو چھوڑ کر بی جے پی نے ہی چار بار کامیابی حاصل کی ہے اورکانگریس صرف 2002میں کامیاب ہوئی تھی اس کے بعد سے مسلسل تین بار بی جے پی ایم سی ڈی میں جیت حاصل کرتی رہی ہے لیکن اس مرتبہ بی جے پی کو بڑی چنوتی کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے اس کی ایک بڑی وجہ ہے15برس کے پارٹی مخالف ماحول ہے ۔ عام آدمی پارٹی اسے لیکر لگاتار حملہ آور ہے اور کوڑے کے پہاڑ کو لیکر وہ مسلسل اشو بناکر بھاجپا پر الزام لگاتی رہی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی ایم سی ڈی کے کاموں سے زیادہ مرکزی سرکار کے کام کاج کو بنیا د بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔دہلی کی سیاست کو جاننے والوں کا کہنا ہے کہ بھلے ہی اس لڑائی میں بھاجپا اور عام آدمی پارٹی کے درمیان زبردست ٹکر نظر آ رہی ہے لیکن تیسر پارٹی کانگریس کا کیریکٹر ابھی بھی بر قرار ہے ۔ دراصل کانگریس چنوتی اور چناو¿ میں اس طرح کی پرفارمنس دیتی ہے اس کا عآپ اور بی جے پی کی جیت پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ 2017میں ایم سی ڈی چناو¿ ہوئے تھے اس سے پہلے 2015میں عام آدمی پارٹی کلین سویپ کر چکی تھی ۔لیکن ایم سی ڈی چناو¿ میں وہ بی جے پی کو اس لئے مات نہیں دے سکی کیوں کہ کانگریس بہت کمزور نہیں تھی ۔اس وقت عام آدمی پارٹی نے 26فیصد ووٹ حاصل کیا تھا جبکہ کانگریس 21فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی ۔بی جے پی اکیلے ہی 36فیصد ووٹ لے گئی اس لئے اس نے تینوں کارپوریشنوں میں 181سیٹیں جیت لی تھی ۔ابھی ایم سی ڈی کے چناو¿ کمپین زور پکڑے گی دیکھیں تینوں پارٹیاں کیسے آگے بڑھتی ہیں ۔ میونسپل چناو¿ کی مقبول ترین مہا بھارت کا آ غاز ہو چکا ہے۔ (انل نریندر)

پہل بار تاریخ میں آئی ایس آئی کے خلاف مظاہرہ!

سابق وزیر اعظم عمران خاں پر حملے کے ایک بعد پورے پاکستان میں عمران کے حمایتیوں نے فوج کے خلاف مظاہر کیا ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف مظاہرے کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ،لاہور سمیت پورے پاکستان میں جمعہ کو جم کر ہنگامہ ہوا ۔تحریک انصاف پارٹی کے ورکروں نے سڑکوں پر نعرے بازی کی اور کئی شہروں میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی بھی ہوئی ۔ خیبر پختونستان کے پیشاور میں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کو ر کمانڈر ہاو¿س کے سامنے لوگوں نے نعرے لگائے ۔وکیلوں نے سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کیا ۔احتجاج کے سبب کراچی ہوائی اڈے اور فائیو اسٹار ہوٹل کے بیچ آمد و رفت بند رہی۔ مظاہرین نے آئی ایس آئی چیف میجر جنرل فیصل کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا ہے خیبر پختونخوا کے وزیر انور زیب خان نے کہا کہ ہم نے بدلہ لینے کی قسم کھائی ہے تحریک انصاف نے کہا کہ عمران احتجاجی مارچ جاری رکھنے کیلئے عہد بند ہیں۔ پارٹی کے ٹویٹر ہنڈل پر عمران خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میں نہیں جھکوں گا ۔اپنے ساتھی پاکستانیوں کےلئے عہد بند رہوں گا ۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ نے حملے کی جانچ کیلئے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے ۔ اس میں دہشت گردی انسداد محکمے کو بھی شامل کیا جائے گا۔ بتادیں کہ اپریل میں پاکستان کی نیشنل اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد تحریک پاس ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان اقتدار سے باہر ہو گئے تھے ۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ان کی سرکار اقتصادی محاذ پر ناکام رہی ہے جبکہ عمران خان کہنا تھا کہ انہیں اقتدار سے باہر نکالنے کیلئے امریکی لیڈر شپ میں سازش رچی گئی تھی اس کے بعد عمران خاں مسلسل نئی سرکار اور پاک فوج کی ملی بھگت کا الزام لگا رہے ہیں ۔وہ امریکی پرستی سے لیکر خراب مالی حالت کیلئے سرکار کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ۔عمران بار بار چناو¿ کرانے کی مانگ کر رہے ہیں ۔ لیکن پاکستان کی سرکار کا کہنا ہے کہ چناو¿ اپنے موجو دہ وقت پر ہی ہوںگے ۔ حال ہی میں توشے خانہ معاملے میں غلط جانکاری دینے کو لیکر چناو¿ کمیشن نے عمران خاں کو اگلے پانچ سال کیلئے چناو¿ لڑ نے کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا ۔ دونوں فریق پورا زور لگا رہے ہیں اور عمران خاں اوقتدار میں واپسی کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ان کو لگتا ہے کہ پاکستان کے عوام ان کے ساتھ ہے فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف ماحول بن رہا ہے ۔ ایسے میں کبھی بھی مستقبل قریب میں چناو¿ ہو جائے تو وہ پھر اقتدار میں آ جائیں گے ۔ دیکھنا یہ بھی ہے کہ پاک فوج اور خطرناک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اپنے اوپر ہو رہے سیدھے حملوں سے کیسے نمٹتی ہے ؟ وہ پہلی بار ہے جب پبلک پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف اتر کر کھل کر سامنے آئی ہے ۔ آنے والے دن پاکستان کیلئے چیلنج بھرے ہیں ۔ عمران خان کے لانگ مارچ کیا کیا گل کھلاتے ہیں دیکھنا باقی ہے ۔ (انل نریندر)

ٹرمپ کے ڈاکیہ عاصم منیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آج کل آنکھ اور کان پاکستانی فوج کے چیف عاصم منیر پر لگے ہوئے ہیں ۔یا یوں کہیں کہ ٹرمپ کی ناک کے بال بنے ہوئے ہیں ...