اشاعتیں

اگست 13, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

انصاف کے مند ر کی سرکشا کا سوال !

دہلی کی عدالتوںمیں فائرنگ کے حالیہ واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دیش بھر کے ہر ایک عدالتی کمپلیکس میں مستقل عدالت سیکورٹی یونٹوں (سی ایس یو) کی تعیناتی سمیت ایک سیکورٹی پلان کی ضرورت کی نشان دہی ہے ۔عدالت نے کہا کہ انصاف کے مندر میں ہی سیکورٹی کوچھ کی کمی ہے ۔ بڑی عدالت نے کہا کہ ایسے واقعات سے نہ صرف جج صاحبان بلکہ وکیلوں،عدالت کے ملازمین مقدمہ لڑنے والوں اور عام آدمی کی حفاظت کیلئے اہم خطرہ پیدا کرتی ہے ۔ جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس دیپانکر دتا کی بنچ نے کہا کہ یہ اہم معاملے ہے کہ جوڈیشل ادارے سبھی مفاد فیضیافتگان کی بھلائی کی حفاظت کیلئے وسیع قدم اٹھائیں۔ انصاف کرنے والے ہی جب غیر محفوظ ہوںگے تو مقدمہ لڑنے والی پارٹیاں اپنے لئے انصاف کی کیسے امید کر سکتی ہیں۔ جج نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید سیکورٹی کوچھ کے باوجود عدالت کی حفاظت کی خامیاں اکثر اجاگر ہوتی رہتی ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرا لگانے کا خاکہ ضلع وار بنیاد رپر تیار کرنا ہوگا۔ جہاں متعلقہ ریاستی حکومتوں کو ایسی اسکیموں کیلئے وقت پر درکار پیسہ دستیاب کرانا چاہئے ۔ ہائی کورٹ سے متعلق ضلع اور سیشن جج صاحبان ...

پرینکاگاندھی پر 41ایف آئی آر!

مدھیہ پر دیش حکومت پر کرپشن کے الزام لگانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کو لیکر بھاجپا نے سنیچر کو اندو ر میں کانگریس سیکریٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈرا ،سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ مدھیہ پر دیش کے 41سے زیادہ گواہوں پر ان کے خلاف کیس درج ہوئے ہیں۔ اندور ،گوالیئر اور دیگر شہروںمیں یہ کیس درج کئے گئے ہیں۔ اسے لیکر بی جے پی کافی جارحانہ رخ اپنا رہی ہے۔وہیں کانگریس بھی منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ اندور کے پولیس کمشنر منکٹو دیوسکر نے بتایا کہ معاملے کی جانچ سمت طے کرنے کیلئے ایکس کے متنازعہ پوسٹ کو لیکر جانکاری مانگی جائے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ بھاجپا کے لیگل سیل کی مقامی یونٹ کے کنوینر نبھید پاٹھک نے شکایت کی ہے کہ گیانیدر اوستھی نا م کے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور سے فرضی لیٹر وائرل کیا جس میں ٹھیکیداروں سے 50فیصد کمیشن مانگی جانے کی بات لکھی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوںنے بتایا کہ ایف آئی ر آئی پی سی کی دفعہ 420(جعل سازی) دفعہ 469(ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے جعل سازی ) کے تحت کیس درج کی گئی ہے۔ معاملے سے وابستہ پوسٹ کو لیکر ایکس سے جانکاری مانگی ج...

چناو ¿ کمیشن کو کٹھ پتلی بنانے کی کوشش!

دیش کے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کی تقرری کیلئے بنے پینل میں اہم تبدیلی سے متعلق جمعرا ت کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا۔ بل کے مطابق سبھی چناو¿ کمشنروں کی تقرری وزیر اعظم لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر اور کیبنٹ وزیر سمیت تین ممبری پینل کرے گا۔ قانون کے دباو¿ میں آنے کے بعد سپریم کورٹ کی پانچ ججوں کی بنچ کے ذریعے 2مارچ 2023کو لیا گیا فیصلہ بے اثر ہو جائے گا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ چناو¿ کمشنروں کی تقرری صدر کے ذریعے وزیر اعظم اور اپوزیشن اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے پینل کی صلاح پر کی جائے گی۔ تب سپریم کورٹ نے صاف کہا تھا کہ یہ فیصلہ اثر انداز رہے گا جب تک کمشنروں کی تقرری والا قانون نہیں بن جاتا ۔ اسی لئے سرکارنے فیصلے 5مہینے بعد قانون بنانے کی پہل کر دی ہے ۔ مجوزہ بل کے سیاسی ٹکراو¿ کا ایک اور راستہ کھل گیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے اسی سیشن میں دہلی آرڈیننس سے متعلق بل پاس کیا گیا جس پر اپوزیشن کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے حکم کو زبردستی پلٹ رہی ہے ۔ اب اگلے کچھ دنوں میں اس پر بھی سیاست تیز ہو جائے گی۔ حالاں کہ سرکار کی دلیل ہے کہ چاہے دہلی سے جڑا بل ہو یا چناو¿ ...

آپ نے بھارت کی ہتیا کی ہے!

کانگریس نیتا راہل گاندھی نے بدھ کے روز منی پور میں جاری تشدد کے مسئلے پر پارلیمنٹ میں سرکار کے خلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر مودی حکومت کی تلخ نکتہ چینی کی ۔ پچھلے مہینے 20جولائی سے شروع ہوئے پارلیمنٹ کی مانسون سیشن کی راہل گاندھی کی یہ پہلی تقریر تھی۔ اس سے پہلے تک مودی سرنیم تنازعہ میں اپنی پارلیمنٹ کی ممبر شپ کھونے کی وجہ سے وہ لوک سبھا کی کاروائی میں شامل نہیں ہو پا رہے تھے۔ انہوںنے اپنی 37منٹ کی تلخ تقریر میں سے تقریباً 50فیصدی وقت منی پور کو دیا ۔ انہوںنے تقریر کی شروعات میں اپنی بھارت جوڑو یاترا اور اس سے ملے تجربوں کو ذکر کیا۔ اس کے منی پور میں جاری تشدد پر بولنا شروع کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں کچھ دن پہلے ہی منی پور گیا لیکن ہمارے وزیر اعظم آج تک نہیں گئے ۔ کیوں کہ ان کے لئے منی پور ہندوستان نہیں ہے۔ منی پور کو آپ نے دو حصوںمیں بانٹ دیا ہے ۔ اپنے منی پور دورے کے دوران ملے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت نے مجھ سے کہا کہ ان کا بیٹا تشد د میں مارا گیا ۔اور وہ اس کی لاش کے ساتھ پوری رات رہی ۔ وہ اپنا گھر بار چھوڑ آ گئی اور ان کے پاس صرف اپنے مارے گئے بیٹے کی فوٹو تھی۔...