غزہ پر امریکہ قبضہ کرے گا؟
ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ امریکی جنتا نے کیا سوچ کر اس خرافاتی شخص جس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ہے کو کیا سوچ سمجھ کر دیش کا صدر بنایا ؟ یہ تو پرانی دنیا کا نقشہ ہی بدلنے کے چکر میں ہے ۔آئے دن ان کے ایسے بیان آرہے ہیں جس سے پوری دنیا میں پریشانی کھڑی ہو گئی ہے کہ یہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔اب تازہ خبر آئی ہے شریمان جی کہہ رہے ہیں غزہ پٹی پر امریکہ قبضہ کرے گا اور یہاں پر ریزورٹ سٹی بنائی جائے گی ۔یہ مغربی ایشیاکے لئے روزگاراور ٹورازم کا مرکز بنے گا ۔ٹرمپ نے کہا بدحال غزہ اب ایک شورش یافتہ جگہ ہے جہاں کوئی نہیں جانا چاہتا ہے غزہ بارودی سرنگوں اور آتنکیوں کی غاروں سے پٹا پڑا ہے ۔پورے غزہ کو برابر کرکے وہاں انفراسٹرکچر ڈولپ کیا جائے گا ۔واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں رہنے والے 23 لاکھ لوگوں کو مصر اور یردن جیسے ملکوں میں بسایا جائے گا ۔مغربی شام کا مسئلہ کو سلجھانے کے بارے میں امریکہ نے اب طویل المدتی پلان پر کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔یہ پلان دنیا بھر کے لئے فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے اس کے نتیجے جلد ہی سامنے آئیں گے ۔نتن یاہو نے...