اشاعتیں

MANREGA لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کانگریس کا بہن جی پر تازہ حملہ منریگا میں لوٹ کھسوٹ

تصویر
 Daily Pratap, India's Oldest Urdu Daily Published On 1st November 2011 انل نریندر جیسے جیسے اترپردیش میں اسمبلی چناؤ قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے یہاں کی سیاست کی رفتار تیز ہوتی جارہی ہے اور کانگریس نے مایاوتی کی سرکارپر حملے تیز کردئے ہیں۔ اترپردیش کی وزیر اعلی مایاوتی کے ذریعے وزیراعظم کو لکھے 100 سے زیادہ خطوط کے جواب میں کانگریس کے ایک خط نے بسپا کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے ۔ سو سنار کی بنام ایک لوہار کی کہاوت صادق آرہی ہے۔کانگریس نے اس خط کے ذریعے بہن جی کو بیک فٹ میں لانے کی کوشش کی ہے۔ کسی بھی ریاست میں کسی بھی گھوٹالے کی سی بی آئی جانچ حکمراں پارٹی کو پریشانی میں ڈالنا کانگریس کو اچھی طرح سے آتا ہے۔ سی بی آئی کے ذریعے سے اپنے سیاسی داؤ کھیلنے سے کانگریس قباحت نہیں کرتی۔ اترپردیش میں بسپا کے ممبران و ممبران پارلیمنٹ اور وزرا سے وابستہ کئی معاملوں میں چل رہی ہے ان میں قومی گرامین ہیلتھ مشن یعنی این آر ایم ایم کا بڑا گھوٹالہ بھی شامل ہے۔ اس میں ایک ہسٹری شیٹر ممبر پارلیمنٹ ، دو داغی وزیر کے ساتھ کئی اور لیڈر بھی گھیرے میں ہیں۔ لیکن منریگا کا گھوٹالہ اسمبل...