صحافیوں کیلئے سب سے بڑا جیلر چین ہے !
صحافیوں کو سز ا دینے کے معاملے میں چین سب سے آگے ہے اس کا انکشاف اپنی رپورٹ میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی کمیٹی نے کیا ہے اس کا کہنا ہے کہ چین میں 47صحافیوں کی جیل میں ڈالا گیا ہے جن میں سے تین کورونا پرسرکار کے اقدامات سے وابستہ خبریں دینے کے سبب جیل گئے ہیں دنیا بھر میں اپنے کا م کی وجہ سے اس ماہ کے شروعات تک 250صحافی جیل میں بند ہیں تین درجن ایسے ہیں جن پر فرضی خبریں دینے کا الزام ہے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جنرلسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین میں صحافیوں کے خلاف سب سے زیادہ کاروائیاں کی گئی ہے اس کے بعد ترقی اور مصر کا نمبر ہے مصر میں 27صحافیوں کو جیل بھیجا گیا جن میں کم سے کم تین صحافیوں کو کووڈ 19-وباءمیں لاپرواہی سے متعلق خبریں دینے کیلئے جیل میں ڈالا گیا وہیں مصر اور ہنراس میں جیل میں کورونا انفیکشن ہونے سے کئی صحافیوں کی موت ہوگئی کمیٹی نے آگے کہا مسلسل پانچواں ایسا برس ہے جب کم سے کم250صحافی ابھی بھی جیل میں بند ہیں جو سرکار کے کچلنے والے اقدامات کو دکھاتے ہیں صحافیوں میں 36خاتون صحافی بھی شامل ہیں امریکہ پریس فریڈم ٹریکٹ کے مطابق اس مہنے کی شروعات میں امریکہ میں کسی صحا...