راہل گاندھی کا نیا سیاسی روپ
اپنے نامعلوم جگہ سے واپسی کے بعد کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کافی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہم راہل کو نئے اوتار کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے راہل وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھے اور تلخ حملے کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ سے لیکر سڑک تک راہل سخت محنت میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسا انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ کانگریس پارٹی میں دوبارہ سے روح پھونکنے کیلئے راہل دن رات مشقت میں لگے ہیں۔ تلنگانہ دورہ پر کسانوں سے ملاقات کے بعد واڈیال گاؤں میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ اچھے دن صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے کچھ کاروباری دوستوں کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا مودی کے پانچ سے چھ کاروباری دوست ہیں اور پورا دیش انہیں کیلئے چلایا جارہا ہے۔ یہ چنندہ لوگوں کی سرکار ہے۔ سوٹ ، بوٹ اور چنندہ صنعتکاروں کی سرکار ہے۔ انہوں نے کہا ایک سال گزر گیا کیا آپ نے کوئی نوکری پائی جس کا وعدہ مودی نے کیا تھا؟ میں جہاں کہی بھی جاتا ہوں لوگ یہی کہتے ہیں کہ انہوں نے این ڈیاے سرکار کو ووٹ دے کر غلطی کی ہے۔ پیر کو اپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی میں راہل نے مودی کے ایک سال کے عہد کے...