اور اب بہار چناﺅمیں راہل کی انٹری
بہار اسمبلی چناﺅ کی مہم اب آہستہ آہستہ اپنے شباب پر پہنچی جارہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو میدان میں اتر ہی چکے ہیں۔اگر کمی محسوس کی جارہی تھی تو کانگریس لیڈر لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کی۔ سیاسی گلیاروںمیں سوال پوچھا جارہا تھا کہ پچھلے ایک مہینے سے زیادہ راہل گاندھی کہاں غائب رہے؟ جب بہار کی چناﺅ مہم اپنے شباب پر پہنچتی جارہی ہے ایسے میں راہل گاندھی کی غیر موجودگی پر طرح طرح کے سوال کھڑے ہو رہے تھے۔ آخر کا راہل گاندھی بہار پہنچ ہی گئے اور اگر یہ کہا جائے کہ انہوں نے ڈرامائی انٹری کی ہے تو غلط نہیں ہوگا۔راہل گاندھی نے مظفرپور سے اپنی پہلی چناوی ریلی کی شروعات کی اور دربھنگہ میں بھی ایک ریلی سے خطاب کیا ۔راہل گاندھی کی ریلیوں نے ہی ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔اپنی پہلی ریلی میں ہی انہوںنے کچھ ایسا کہا جس پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ۔انہوں نے اپنی پہلی ریلی میں وزیراعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کر ڈالا۔راہل گاندھی نے کہا انہیں صرف آپ کو ووٹ چاہیے اگر آپ کہیں گے نریندرمودی جی آپ ڈرامہ کرو تو وہ کر دیں ...