مکیش چندر شیکھر کے راز کھولیں گی نورا فتیحی!
200کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے اس معاملے میں جیل میں بند ٹھگ مکیش چندر شیکھر کے خلاف فلم اداکارہ نورا فتیحی سرکاری گواہ بن گئی ہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نو را فتیحی سے اس معاملے میں پہلے ہی پوچھ تاچھ کر لی ہے اس سے پہلے چندر شیکھر نے ای ڈی کو دئے بیا نے میں جیکلن فر نانڈیز اور نو را فتیحی کے علاوہ شلپا شیٹھی ،شردھا کپور ،ہرمن بویجا جیسی کئی بالی ووڈ ہستیوں کانام لیا تھا اب اس معاملے نو را فتیحی کے سرکاری گواہ بننے سے مکیش چندر شیکھر کی مشکلیںایک با ر پھر سے بڑھتی نظر آرہی ہے مکیش نے رین بخشی کے سا بق بانی کو جیل سے باہر نکا لنے کا جھا نسا دیکر 200کروڑ روپے کی ٹھگی کی ہے اور یہی پیسہ وہ فلمی اداکاروں پر لوٹا رہا تھا ۔مکیش نے جیل سے فون پر کئی اداکا راو¿ں سے رابطہ قائم کیا اور خود کو بہت بڑا آدمی بتاکر انہیں اپنے جال میں پھسایا تھا انہیں مہنگے تحفے دئے ان میں گاڑی اور ہوائی سفر کا خرچ بھی شامل ہے ۔دعویٰ ہے کہ نیہا کپور اور نو را فتیحی نے مکیش سے جیل میں جا کر کئی بار ملا قا ت بھی کی تھی ذرائع نے بتا یا کہ نو را فتیحی نے پوچھ تاچھ کے دوران کہا تھا کہ افسر مکیش چند...