اب کوئلہ گھوٹالے میں نوین جندل و نارائن راؤ پھنسے
بڑی اپوزیشن پارٹی بھاجپا میں پچھلے دنوں سے جاری گھمسان کو دیکھ کر ہنسی اور چٹکیاں لے رہے کانگریس کے دو چہتے ا ب بوکھلاگئے ہیں۔ بھلے ہی مودی تنازعے پر رسمی طور پر کانگریس زیادہ نہیں بول رہی ہے لیکن اندر خانے ان کے لیڈر گد گد تھے چونکہ ان کو لگنے لگا تھا کہ بھاجپامیں جاری اندرونی رسہ کشی کا فائدہ انہیں ملے گا۔ مودی کے آجانے کے بعد نہ صرف اقلیتوں کا یکمشت ووٹ بغیر مانگے مل جائے گا۔ بلکہ اڈوانی کی ناراضگی کے سبب بھاجپا کی پارٹیاں بھی اس سے کنارہ کرلے گی جیسے ہی خبر آئی کہ اڈوانی کو منا لیا گیا ہے اورمودی کو ملی ذمہ داری برقرار رکھی گئی ہے کانگریس کے کھلکھلانے والے چہرے اچانک مایوس ہوگئے پھر ہوا کانگریس پر کولکیٹ بم سی بی آئی نے کوئلہ الاٹمنٹ گھوٹالے میں 12 ویں ایف آئی آر درج کی ہے۔ حکمراں کانگریس کے لئے ایک بڑی شرمندگی والے واقعہ میں سی بی آئی نے کوئلہ گھوٹالے کی جانچ کے سلسلے میں کانگریس ایم پی نوین جندل اور سابق وزیرمملکت کوئلہ وی نرائن راؤ کو جعلسازی، رشوت خوری اور مجرمانہ طریقہ اپنانے کے الزام میں نامزد کیا ہے سی بی آئی نے 8 ماہ سے جاری اس کوئلہ معاملہ کی تفتیش میں پہلی مرتبہ ایک و...